واک آف فیم کی نقل میں کاستیل دی فیلس میں واک آف اسٹارز
بارسلونا|بارسلونا کے قریبی شہرکاستادیل فیلس Castelldefels نے Ronaldinhoفٹبالر رونالڈینو اور FC بارسلونا کے اعزاز میں واک آف اسٹارز کا آغاز کیا۔
شہری انتظامیہ معروف اورقابل ذکر رہائشیوں کو عزت دینا چاہتی ہے۔ بارسلونا سے باہر ایک ساحلی شہر Castelldefels نے اپنا واک آف اسٹارز بنایا ہے جو کہ ہالی ووڈ کے واک آف فیم کی نقل
یہ شہربہت سی مشہور شخصیات کا گھر ہے، کا مقصد ان شخصیات کو عزت دینا ہے جو قصبے میں رہ چکے ہیں۔پہلے دو ستارے ایف سی بارسلونا کے سابق کھلاڑی رونالڈینو اور خود کلب کے لیے وقف تھے۔
برازیلین کھلاڑی 2003 سے 2008 تک بارسا کے لیے کھیلتے ہوئے شہر میں مقیم رہے۔
رونالڈینو، جو شیلڈ وصول کرنے کے لیے موجود تھے، نے کہا کہ وہ ایک ایسے شہر میں یہ خراج تحسین وصول کرنے پر "پرجوش” اور "فخرمحسوس کرتے” ہیں جسے وہ "گھر” سمجھتے ہیں۔
واک آف اسٹارز نے ایف سی بارسلونا کو بھی اعزاز سے نوازا۔ میئر نے کہا کہ کلب اورکااستیل دی فیلس کے درمیان تعلق ہمیشہ سے غیر معمولی رہا ہے۔
لاپورتا جس کا کاستیل دی فیلس میں دوسرا گھر ہے، نے کہا کہ "رونی کے ساتھ” اسٹار حاصل کرنا ایک "اعزاز” ہے۔
مئیر نے یقین دلایا کہ سمندر کے راستے بلیوارڈ میں نہ صرف کھیلوں کی دنیا بلکہ ثقافت، سائنس اور موسیقی سے بھی مزید نام شامل کیے جائیں گے۔