بارسلونا کے محلہ اشمپلےکے ایک اپارٹمنٹ میں دو بار زبردستی داخل ہونے پر گرفتاری

بارسلونا(دوست نیوز)بارسلوناکے محلہ اشمپلےکے ایک اپارٹمنٹ میں زبردستی داخل ہونے پر مارچ کے مہینے میں موسوس دی اسکوادرا (کاتالونیا کی پولیس) نے ایک شخص کو دو بار گرفتار کیا۔ اپارٹمنٹ کا مالک، جو جرمنی اور بارسلونا کے درمیان رہائش پذیر ہے، 8 مارچ کو جب اپنے گھر واپس آیا تو اس نے ایک شخص کو اپنے گھر کے اندر پایا، جو اس کے کپڑے پہنے ہوئے تھا اور اس کا موبائل فون اور کریڈٹ کارڈز بھی اپنے قبضے میں لے چکا تھا۔ مالک نے فوری طور پر موسوس کو فون کیا، جنہوں نے اس شخص کو گرفتار کر لیا۔
حیرت کی بات یہ تھی کہ اگلے دن، 9 مارچ کو، مالک نے اسی شخص کو دوبارہ اپنے گھر کے اندر پایا، جس پر اسے دوبارہ زبردستی داخل ہونے کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق، ملزم اندرونی صحن کی ایک کھڑکی کو زبردستی کھول کر اپارٹمنٹ میں داخل ہوتا تھا۔