میلان: آن لائن پیزا آرڈر کرنے والی خاتون کے ساتھ بدتمیزی، پاکستانی ڈیلیوری رائیڈر گرفتار

IMG_6570

ٹائمز آف اٹلی(آفتاب) ایک افسوسناک واقعے میں، ایک خاتون نے آن لائن پیزا آرڈر کیا لیکن جب ڈیلیوری رائیڈر پیزا دینے کے لیے اس کے گھر پہنچا، تو اس نے خاتون کے ساتھ جنسی بدتمیزی کی کوشش کی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 35 سالہ رائیڈر کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق، یہ واقعہ شہر کے مشرقی علاقے میں پیش آیا۔ خاتون نے بتایا کہ ڈیلیوری رائیڈر نے دروازے پر پہنچنے کے بعد زبردستی اندر داخل ہونے کی کوشش کی اور اس کے ساتھ نازیبا رویہ اختیار کیا۔ خاتون نے فوراً پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر رائیڈر کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کے خلاف جنسی زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا وہ پہلے بھی ایسے واقعات میں ملوث رہا ھے یا نہیں

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے