کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے زیراہتمام کاتالونیا کرکٹ لیگ 2025کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

IMG_7135

بارسلونا(دوست اسپورٹس نیوز)کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے زیراہتمام کاتالونیا کرکٹ لیگ 2025کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔افتتاحی میچ اوہسپیتالیت کرکٹ کلب اور مین ان بلیو کرکٹ کلب کے درمیان ابراہیم کرکٹ گراونڈ ویدریرس میں ہوا۔

کاتالونیا کرکٹ لیگ 2025کا افتتاح جنرل سیکرٹری کاتالان کرکٹ فیڈریشن راجہ نثار نے بیٹنگ کرکے کیا۔فیڈریشن کے دیگر آفیشلز جن میں صدر کاتالان کرکٹ فیڈریشن غلام صابر ،صغیر احمد ،سجاول خان،ثناءاللہ اور چوہدری عامر شہزاد موجود تھے

ٹاس جیت کر اوہسپیتالیت کرکٹ کلب نے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔دونوں ٹیموں کے گروپ فوٹوز بنائے گئے۔

اس موقع پر نائب صدر کاتالان کرکٹ فیڈریشن سجاول خان نے کھلاڑیوں کو کھیل کے اصول وضوابط اور اسپورٹس اسپرٹ کے بارے میں بتایا کہ میدان کے اندر اصولوں کے ساتھ ساتھ اخلاقیات کا بھی مظاہرہ کریں اگر کوئی غلطی ہوجاتی ہے تو بڑے دل کے ساتھ برداشت کریں،کرکٹ صرف ایک کھیل ہی نہیں بلکہ ہمارا پیشن ہے اور اس کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے