گھروں میں بغیر اجازت رجسٹریشن،مقامی کاتالان لوگوں کی شکایات

IMG_7335

بارسلونا(دوست نیوز))کاتالونیا میں جعلی رجسٹریشن (امپادرونامینتو) کا اسکینڈل دن بہ دن سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر کاتالان شہریوں کی شکایات میں اضافہ ہوا ہے جن کا کہنا ہے کہ ان کے گھروں میں ان کی اجازت کے بغیر مہاجرین رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ اس وقت کاتالونیا میں اس بات پر کھلا مباحثہ جاری ہے کہ آیا رجسٹریشن لازمی ہونی چاہیے یا اس کے لیے زیادہ سخت کنٹرولز کی ضرورت ہے۔

قانون واضح طور پر کہتا ہے کہ میونسپلٹیوں پر لازم ہے کہ وہ ہر اس شخص کو رجسٹر کریں جو ان کے علاقے میں مقیم ہو۔ لیکن رجسٹریشن کے لیے کرایہ داری یا ملکیت کا ایسا معاہدہ ہونا ضروری ہے جو رہائش کو ثابت کرے، یا پھر ایسی جگہ پر پہلے سے رجسٹرڈ کسی بالغ فرد کی دستخط شدہ اجازت نامہ درکار ہوتا ہے۔

کئی بلدیات ان قوانین کی خامیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پانی اور بجلی کے بل جیسے دیگر دستاویزات قبول کر لیتی ہیں، یا اجتماعی طور پر افراد کو رجسٹر کر دیتی ہیں۔ بارسلونا کی بلدیہ نے تسلیم کیا ہے کہ ایک ہی عمارت میں 5,900 افراد رجسٹرڈ ہیں، جبکہ جرونا میں 900 افراد کو غیرقانونی طریقے سے رجسٹر کیا گیا۔

اب نئی شکایات سامنے آئی ہیں جو ممکنہ طور پر مزید فراڈ کی نشاندہی کرتی ہیں۔

بغیر اجازت رجسٹرڈ مہاجرین

کئی افراد نے شکایت کی ہے کہ ان کی اجازت کے بغیر ان کے گھروں میں مہاجرین رجسٹرڈ کیے گئے ہیں۔ جیسے کہ X (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک گمنام صارف نے بتایا کہ اس کے گھر پر چار غیرملکی رجسٹرڈ ہیں، اور اس کے ثبوت کے طور پر بلدیہ کی بھیجی گئی ایک خط بھی پیش کی۔ اس خط میں رجسٹرڈ افراد کے نام فاطمہ، احمد اور دو محمد درج ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے