پاکستان پیپلز پارٹی اسپین کے زیراہتمام شہید ذوالفقار علی کی برسی کی تقریب

IMG_7349

بارسلونا(دوست اوورسیز نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی اسپین کے زیراہتمام شہید ذوالفقار علی کی برسی ذیشان کبابش ریسٹورنٹ پر بڑی عقیدت واحترام سے منائی گئی،

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت شیر خان نے حاصل کی،جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض حافظ عبدالرزاق صادق نے سرانجام دئیے،حافظ عبدالرزاق صادق نے شہید بھٹو کو ایک عالمی لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوشلسٹ دنیا ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوریت کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ 

طاہر عظیم نے کہا کہ پاکستان میں جو جمہوریت ہے وہ ابھی وینٹی لیٹر پر ہے جمہوریت کی بحالی کے لئے تمام سیاستدانوں کو چاہئیے کہ وہ ڈائیلاگ کریں  اور پاکستان میں جو اصل جمہوریت ہے اس کو بحال کریں اس کام کو صرف سیاستان ہی کر سکتے ہیں جو ڈکٹیٹرز یا ان کی گودوں میں پلنے والے سیاستان ہیں ان کے بس کی بات نہیں ہے یہ کام وہ ہی سیاستدان کر سکتے ہیں جن کا عوام سے رابطہ ہے

رزاق بٹ نے کہا کہ میری ایک تمام پارٹی کارکنان اور دوستوں سے  درخواست ہے کہ اپنی آواز چئیرمین پارٹی تک پہنچائیں کہ وہ پنجاب میں آکر بیٹھیں تاکہ پارٹی اپنی کھوئی ہوئی قدر واپس لے سکے۔

سیکرٹری اطلاعات اسپین جاوید گل نے کہا کہ بھٹو شہید آج زندہ ہوتے تو ہم ایک ترقی یافتہ ملک کے عوام ہوتے،انہوں نے کہا کہ جب بھٹو شہید حکمران تھے اس وقت میں سبز پاسپورٹ پر یورپ بھر کا دورہ کرتا تھا اور سبز پاسپورٹ کی ایک قدر تھی

نائب صدر پیپلز پارٹی میاں عبدالروف آرائیں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔آج بھی پاکستان کی ترقی کا موجب بننے والے تمام پراجیکٹس پاکستان پیپلز پارٹی کے ہیں جس میں کسان ہے،مزور ہے ایٹمی پاور پلانٹ ہے اوورسیز پاکستانی سب پیپلز پارٹی کے منصوبے ہیں  

پاکستان پیپلز پارٹی اسپین کے صدر چوہدری اشتیاق حسین نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا ہم کسی کے اوپر تنقید نہیں کرتے لیکن میرے حساب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے لیڈرزنے پاکستان کے لئے قربانی دی ہے وہ کسی اور پارٹی نے نہیں دی ،آج لوگ بڑے باتیں کرتے ہیں ہم نے ہمیشہ آصف علی زرداری نے بھی اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو دئیے جبکہ کوئی بھی صدر چاہے وہ پیپلز پارٹی کے ہی کیوں نہ تھی اپنے اختیارات نہیں چھوڑے۔ئ

انہوں نے مزید کہا کہ الحمدللہ ہماری سوچ یہ ہے کہ پاکستان کی ترقی لئے جو بھی ساتھ چلے گا ہم اس کے ساتھ چلنے کے لئے تیار ہیں چاہے اس میں مسلم لیگ نون ہو چاہے تحریک انصاف ہو کوئی بھی پارٹی ہو ہم اس کے ساتھ ہیں 

اختتام پر صدر پاکستان آصف علی زرداری کی صحت یابی اور پارٹی کے شہدا کے لئے دعا کی گئی،

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے