ایسٹر منڈے کے لئےایف سی بارسلونا اور ڈریگن بال کے ‘مونے دے پاسکوا’ سب سے زیادہ مقبول

بارسلونا(دوست نیوز)کاتالونیا کی بیکریوں کو توقع ہے کہ اس سال وہ تقریباً 800,000 ‘مونے دے پاسکوا’ (روایتی کاتالان ایسٹر کیک) فروخت کریں گی، جو کہ پچھلے سال کی پیش گوئی کے برابر ہے۔
کاتالونیا میں ایسٹر منڈے کے دن گاڈ پیرنٹس اپنے گاڈ چِلڈرن کے لیے خاص کیک خریدتے ہیں، جن کے اوپر عام طور پر چاکلیٹ کی ایک سجاوٹی مجسمہ نما شکل ہوتی ہے۔
اس سال ایف سی بارسلونا کی مردوں اور خواتین کی ٹیموں کے کھلاڑی لامین یمال اور ایتانا بونماتی ‘مونے دے پاسکوا’ کے سب سے زیادہ مقبول تھیمز میں شامل ہیں۔
کاتالان بیکرز گلڈ کے صدر، میکویل زگیری نے بتایا۔“بارسا کی خواتین کی ٹیم کئی سالوں سے کامیابی سے چل رہی ہے، اس لیے ایتانا بونماتی اور الیگزیا پٹیلّاس کی کافی مانگ ہے،
ان ایتھلیٹس کو سخت مقابلہ ڈریگن بال کے گوکو سے ہے، جن کے خالق، آکیرا توریاما، پچھلے سال انتقال کر گئے تھے۔
کاتالان قومی نشریاتی ادارہ 3Cat نے اس سیریز کی ری رَنز دکھائی ہیں، جس سے اس کی مقبولیت مزید بڑھ گئی ہے۔اس سال کے دیگر مقبول تھیمز میں اینی میٹڈ سیریز بلوئی، اور ڈزنی کے کردار موانا اور لیلُو اینڈ سٹچ شامل ہیں۔ایک اور مقبول کردار میا دی آرکیالوجسٹ ہے۔

“میا، بارسلونا یونیورسٹی اور بیکرز گلڈ کے درمیان ایک تعاون کا نتیجہ ہے،” زگیری نے وضاحت کی، “یہ اس کا تیسرا سال ہے، اور اس اقدام کا مقصد بچوں میں سائنسی تجسس پیدا کرنا ہے۔”
کیک کے لحاظ سے اس سال کے سب سے زیادہ مقبول مونے دے پاسکوا روایتی اسپنج کیک ہیں جن پر یا تو کینڈڈ فروٹ لگا ہوتا ہے یا بٹر کریم اور فراسٹنگ۔“ہم بٹر کریم بناتے ہیں، جس کا ایک خاص ذائقہ ہوتا ہے، اور ہم کریم اور چاکلیٹ ٹرفلز والے مونے بھی بناتے ہیں،” زگیری نے بتایا۔

اس کے علاوہ ساچر کیکس یا ‘سارا کیک’ بھی مقبول ہیں، جس میں بٹر کریم ہوتی ہے اور بادام سے ڈھانپا ہوتا ہے۔
زگیری نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بیکرز نے قیمتوں کو بڑھنے سے روکنے کی کوشش کی ہے، حالانکہ چینی اور کوکو جیسے خام مال کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا۔اس سال ایک خاندان کی طرف سے ایک ‘مونا’ پر اوسطاً تقریباً €35 خرچ کیے جانے کا امکان ہے، چاہے وہ چاکلیٹ کا مجسمہ ہو یا کیک۔“ہم بہت پُرامید ہیں،”