بارسلونا کی سڑکوں پر سرخ گلاب اور ادب کا راج،سانت جوردی کی مکمل رپورٹ

IMG_8824

بارسلونا(دوست نیوز)سانت جوردی کے دن 600 سے زائد مصنفین بارسلونا کے مختلف مقامات پر جمع ہوئے، شہریوں نے اس تاریخی دن سے بھرپور لطف اٹھایا۔سڑکیں کتابوں کے اسٹالز سے بھری ہوئی ہیں ،کچھ جگہوں پر پبلشرز خود دستخط کر رہے ہیں – اور لوگوں کے ہاتھوں میں گلابوں کی جھلک ایک ہی بات ظاہر کرتی ہے: بارسلونا میں سانت جوردی کا دن ہے۔

صبح 9 بجے سے بارسلونا کی سڑکیں اسٹالز سے بھرنا شروع ہو گئیں، اور 2025 کا ایڈیشن پچھلے سال سے زیادہ اسٹالز اور بڑی جگہ کے ساتھ آیا ہے، جو اب 3,500 مربع میٹر تک پہنچ گئی ہے۔

پاسیو دے گراسیا، رامبلا کاتالونیا، اور لاس رامبلاس ایک بار پھر سانت جوردی کے مرکز بن گئے ہیں۔ یہ تینوں ایونیو ثقافتی راہداریوں میں بدل جاتی ہیں، جہاں کتابوں اور گلابوں کے اسٹالز اور مصنفین کے دستخطی مقامات ہوتے ہیں۔

سب سے زیادہ تصویریں لینے کی جگہوں میں سے ایک، کاسا باتیو ہے جو ہر سال سب سے رومانوی سیلفیوں کا مرکز بنتی ہے۔دو سہیلیوں نے بتایا “ہم ہر سال یہاں تصویر لینے اور وزٹ کے لیے آتی ہیں”جنہوں نے یہ جان کر حیرت کا اظہار کیا کہ “یہاں گلاب فروخت ہوتے ہیں!”

لمبی قطاریں بھی اس دن کا نمایاں منظر ہوتی ہیں، خاص طور پر ان اسٹالز کے سامنے جہاں مشہور مصنفین دستخط کر رہے ہوتے ہیں۔ صبح سے ہی ہر عمر کے قارئین شہر کے مرکزی مقامات پر جمع ہو جاتے ہیں، اپنے پسندیدہ مصنفین سے دستخط لینے کی امید میں ہوتے ہیں 

“ہم صبح نو بجے سے قطار میں کھڑے ہیں”، ایک گروپ نے بتایا جو خاص طور پر مالورکا سے آیا ہے تاکہ سانت جوردی کا تہوار بارسلونا میں گزار سکے اور اپنی پسندیدہ مصنفہ، اینما روبیالس (مصنفہ “Nuestro lugar en el mundo”) سے ملاقات کر سکے۔انہوں نے کہا“ہم اتنی کتابیں خریدیں گے کہ واپسی پر بیگ بھر جائیں گے”ان کا کہنا تھا کہ ایک گھنٹے سے زیادہ کا انتظار بھی اس دن کی روایتی خوشی کا حصہ ہے۔ اس سال 600 سے زیادہ مصنفین شریک ہیں، جو اس تہوار کو ثقافتی کیلنڈر کا ایک ناقابلِ فراموش ایونٹ بناتے ہیں۔

مصنفین میں جاویئر سرکاس، فرنیندو آرمبورو، ماریا دویناس، روکا برادران اور پیدرو پیکیرس شامل ہیں، جو قارئین سے ملنے اور دستخط کرنے کے لیے آئے۔ ،دیگر مقبول مصنفین میں زاویے بوش اور جاویئر کاستییو شامل ہیں، جن کی موجودگی نے کافی ہجوم کو متوجہ کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے