این اے 250، پی ایس 129 میں پی پی پی کے دفتر پر حملہ

—فائل فوٹو

کراچی میں حیدری تھانے کی حدود این اے 250 اور پی ایس 129 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے دفتر پر حملہ کیا گیا، حملے میں 4 کارکنان زخمی ہوگئے۔

پیپلز پارٹی کے مطابق حملہ ایم کیو ایم  کے کارکنان نے کیا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے الزام لگایا کہ این اے 248 کے امیدوار ارسلان خالد سمیت 10 سے زائد کارکنان ایم کیو ایم کی جانب سے کیے گئے حملے میں زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی کراچی کے ضلع ملیر گلشن بونیر میں پیپلز پارٹی کے امیدوار آغا رفیع اللّٰہ کی کارنر میٹنگ پر حملہ کیا گیا تھا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں پارٹی کی کارنر میٹنگ پر فائرنگ کی مذمت کی تھی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کراچی کے ضلع ملیر گلشن بونیر میں جیالے امیدوار آغا رفیع اللّٰہ کی کارنر میٹنگ پر گولیاں برسائی گئیں۔

انہوں نے این اے 230 کے امیدوار آغا رفیع اللّٰہ کی کارنر میٹنگ پر فائرنگ سے زخمی ہونے والے دو جیالوں اور دو حمایتیوں کی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے