نیشنل پولیس نے دو مختلف ممالک کے 24 غیر ملکی شہریوں کو ملک بدر کر دیا

IMG_8962

بارسلونا(دوست نیوز) نیشنل پولیس نے بارسلونا کے میٹروپولیٹن علاقے میں 24 غیر ملکی شہریوں کو ملک بدر کر دیا ہے جو کہ 200 سے زائد مجرمانہ ریکارڈ رکھتے تھے۔ پولیس کے مطابق یہ افراد “دو مختلف ممالک” سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کا “وسیع مجرمانہ ریکارڈ” ہے، جو “شدید عوامی تشویش” کا باعث بن رہا تھا۔ ان پر قتل، جنسی زیادتی، پرتشدد ڈکیتی، اسلحہ رکھنے اور مجرمانہ گروہ سے تعلق رکھنے جیسے جرائم کا الزام ہے۔

ان عادی مجرموں کے خلاف آپریشن میں کورنییا، ہسپتالیت، تراسا، سابادیل اور سانت آدریا دے بيسوس کے تھانوں کے اہلکاروں نے حصہ لیا، اس کے علاوہ بارسلونا کی غیرملکیوں اور بارڈر پولیس کی صوبائی بریگیڈ، بندرگاہ کی سرحدی پولیس اور پولیس مداخلت یونٹ (UIP) بھی اس کارروائی میں شامل تھیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے