بارسلونا واٹر سپلائی کمپنی کا فیرا دی ابریل میں سیاسی،سماجی اور ثقافتی تنظیموں کے نمائندوں کے اعزاز میں بیٹھک کا اہتمام

بارسلونا(دوست نیوز)بارسلونا واٹر سپلائی کمپنی(اگوا) کی جانب سے اندلس کی ثقافتی پہچان کا میلہ فیریا دی ابریل میں سیاسی،سماجی اور ثقافتی تنظیموں کے نمائندوں کے اعزاز میں بیٹھک کا اہتمام کیا گیا جس میں فلیمنگو ڈانس پیش کیا گیا جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا

بارسلونا واٹر سپلائی کمپنی کی اس بیٹھک کا مقصد اہم سیاسی سماجی اور ثقافت سے جڑی شخصیات کو مل بیٹھنے کا موقع دینا تھا کہ آپس کے تعلقات کو بہتر بنایا جاسکے۔

اس بیٹھک میں سوشلسٹ پاکستانی رہنما حافظ عبدالرزاق صادق،محمد اقبال چوہدری اور ایواریافتہ پاکستانی بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔

بارسلونا واٹر سپلائی کمپنی کے ڈائریکٹرز اور دیگر اہم عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے اور انہوں نے تین رکنی پاکستانی وفد سے ملاقات کی