چوہدری امانت حسین مہر کی دعوت پر امیر عبدالقدیر اعواناور افضل بٹ کی ان کے دفتر آمد

IMG_E9533

بارسلونا(دوست نیوز)معروف ایوارڈ یافتہ بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر کی دعوت پر شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ مرکز دارالعرفان منارہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی اور پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کی ان کے دفتر آمد ،پاکستانی کمیونٹی کی چیدہ چیدہ شخصیات کی شرکت۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت مرزا ندیم بیگ نے حاصل کی جبکہ نظامت حافظ عبدالرزاق صادق نے کی۔تقریب میں پاکستان کے موجود حالات اور سرحدوں پر پایا جانے والا تناؤ پر اوورسیز پاکستانیوں کے کردار پر ممتازروحانی پیشوا حضرت امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و تنظیم الاخوان نے فرمائی جبکہ صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس  افضل بٹ نے گفتگو کی۔مقررین نے کہا کہ ہمیں اس وقت سب سے زیادہ آپس کے اتفاق اور اتحاد کی ضرورت ہے پاکستانیوں کی ایک لڑی میں پروئے ہونے نظر آنے

کی ضرورت ہے،قومیں ،خطے اور سرحدیں نظام کی بنیاد پر ہوتی ہیں اور نظام ہی کسی ملک وقوم کی ترقی کا ذریعے ہوتے ہیں نظام کی مضبوطی کے لئے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔جنگیں مسئلوں کا حل نہیں ہیں لیکن اگر کوئی جنگ مسلط کرے تو دفاع ہمارا حق ہے اس کے لئے ہر ممکن اقدام کرنا چاہئیے۔ماں دھرتی کا دفاع ایک اعزاز ہے کسی بھی ملک کے پہاڑ دریا اور صحرا ملک نہیں کہلاتے بلکہ وہاں بسنے والے انسانوں کی وجہ سے ملک کہلاتے ہیں،ہر انسان ملک کی کائی ہے اور جب انسان ایک نظام کا حصہ بنتے ہیں تو قوم کہلاتی ہے ۔اس عمل کی بدولت ہم ایک قوم ہیں اگر عمل نہ ہو تو ایک ہجوم سے زیادہ حثیت نہیں ہوتی،پاکستان کی سلامتی کے لئے امیر ملک عبدالقدیر اعوان نے دعا کرائی

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے