چوہدری عزیزاحمد امرہ کی درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ میں بھر پور شرکت

بارسلونا(دوست نیوز)یورپ بھر میں کھیلوں کے سفیر اور معروف بزنس مین چوہدری عزیز احمد امرہ کی اپنے درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ پاکستانی کمیونٹی اسپین کی جانب سے بارسلونا میں افواج پاکستان کی حمایت اور سندھ طاس معاہدہ کی معطلی،48 گھنٹوں میں پاکستانیوں کو ملک بدر کرنے کے احکامات اور پہلگام میں دہشتگردی کا جھوٹا الزام پاکستان پر لگا کر خطے میں جنگ مسلط کرنے کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرہ میں بھر پور شرکت کی

چوہدری عزیزاحمد امرہ کی ریلی جب پلاسا کاتالونیا پہنچی تو معروف سماجی وسیاسی شخصیت چوہدری امانت حسین مہر نے پرجوش استقبال کیا،اس موقع پر چوہدری سکندر حیات گوندل اور دیگر شرکاء نے پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند کئے اور سبز ہلالی پرچم کو لہرا۔

چوہدری عزیز احمد امرہ اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان تاابد رہنے کے لئے بنا ہے اور اس کی طرف اٹھنے والی ہر آنکھ کو پھوڑ دیا جائے گا ،ہمیں اپنی فوج کے جوانوں پر فخر ہے اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

چوہدری عزیز امرہ نے اسٹیج سے پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگوائے۔
