چوہدری صابراختیار تارڑ کے ہاں بیٹے کی پیدائش کی خوشی میں چوہدری سکندر حیات گوندل اورچوہدری عزیز احمد امرہ کی جانب سے محفل سماع

بارسلونا(دوست نیوز)صدراوورسیز فورم اسپین چوہدری صابراختیار تارڑ کے ہاں بیٹے کی پیدائش کی خوشی میں قرطبہ ریسٹورنٹ کائیے قرطبہ کے ڈائریکٹر چوہدری سکندر حیات گوندل اور یورپ میں کھیلوں کے سفیر، امرہ گروپ آف کمپنیز کے ڈائریکٹر چوہدری عزیز احمد امرہ اور کی جانب سے قرطبہ ریسٹورنٹ کائیے قرطبہ پر محفل سماع کا انعقاد کیا گیا۔

ایوارڈ یافتہ بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر،چوہدری اشفاق باغانوالہ،چوہدری شعیب ورک،حافظ عبدالرزاق صادق سمیت دوست اباب کی بڑی تعداد میں شرکت،اس موقع پر تمام دوست احباب نے صابر اختیار تارڑ کو بیٹے کی پیدائش پر دلی مبارک باد پیش کی۔
قوالی نائیٹ کے مہمان خصوصی کمیونٹی ویلفئیر قونصلر چوہدری سالک محمود گوندل تھے ۔

مہمانوں کے محفل سماع میں شرکت پر چوہدری صابر تارڑ ،چوہدری عزیز امرہ،چوہدری سکندر حیات گوندل،چوہدری معظم گوندل نے پھولوں کے گلدستے پیش کرتے کے پرتپاک استقبال کیا۔

پاکستان سے آئے منڈی بہاؤالدین کے معروف قوال حامد علی نوشاہی اور ہمنواؤں نے گیت، ماہیئے اور غزلیں سنا کر ماحول کو گرما دیا۔میزبانوں نے ڈالروں کی بارش کردی

محفل سماع کے اختتام پر چوہدری سکندر حیات گوندل اور چوہدری عزیزاحمد امرہ کی جانب سے تمام مہمانوں کو پرتکلف کھانا پیش کیا گیا۔