اسپین کے پاکستانیوں کے لئے دوہری شہریت،عدیل خان یوسفزئی نے درخواست اعلی حکام تک پہنچا دی

بارسلونا، اسلام آباد(پ ر02 مئی 2025)بیریسٹرعدیل خان یوسفزئی جنرل سیکریٹری پاک فیڈریشن اسپین نے حکومتِ پاکستان کے اعلیٰ ترین حکام کو ایک باضابطہ تحریری درخواست ارسال کی ہے، جس میں اسپین میں مقیم پاکستانیوں کے لیے دوہری شہریت (Dual Nationality) کے معاہدے کی فوری ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
حکومتِ پاکستان اب تک 22 ممالک کے ساتھ دوہری شہریت کے معاہدے کر چکی ہے، مگر افسوس کہ اسپین، جہاں پاکستانیوں کی یورپ میں دوسری سب سے بڑی آبادی موجود ہے، ابھی تک اس فہرست میں شامل نہیں ہو سکا۔
اسپین میں اندازاً 2,00,000 پاکستانی قانونی طور پر مقیم ہیں، جبکہ مزید 1,00,000 سے زائد غیر قانونی اور غیر دستاویزی پاکستانی بھی وہاں رہائش پذیر ہیں۔اس کے علاؤہ 36000 کے قریب پاکستانی سپینش نیشنیلٹی کے حامل ہیں۔
یہ توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ پانچ سالوں میں ان میں سے بڑی تعداد ہسپانوی شہریت حاصل کر لے گی۔
بیریسٹرعدیل خان یوسفزئی نے اپنی باضابطہ درخواست مندرجہ ذیل اعلیٰ حکام کو پیش کی ہے:
1. جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) – چیف آف آرمی اسٹاف، جی ایچ کیو
2. جناب میاں محمد شہباز شریف – وزیرِاعظم پاکستان
3. جناب محمد اسحاق ڈار – نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ
4. سینیٹر اعظم نذیر تارڑ – وفاقی وزیرِ قانون و انصاف
5. چوہدری سالک حسین – وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی و انسانی وسائل
6. سکندر سلطان راجہ – چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان
7. سید یوسف رضا گیلانی – چیئرمین سینیٹ آف پاکستان
8. سردار ایاز صادق – اسپیکر نیشنل اسمبلی
9. راجہ پرویز اشرف سابق وزیراعظم و ممبر نیشل اسمبلی
بیرسٹر عدیل خان یوسفزئی، جو اس وقت پاکستان میں موجود ہیں اور گورنمنٹ آف پاکستان اور یورپین ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں میں مصروف ہیں تاکہ پاکستانی ہنرمند اب ایجنٹ مافیا کی بجائے پاکستان گورنمنٹ کے زریعے یورپی ممالک میں باقاعدہ کمپنی کے ڈائیریکٹ ورک ویزہ پہ آسکے۔ اس سلسلے میں سربیا اور البانیہ سے معاہدہ دستخط ہو چکے ہیں۔
عدیل خان یوسفزئی گورمنٹ آف پاکستان اور اپنی ایسوسیشن جو EU PAK Labor and Students Rights کے ذریعے پاکستانی کمیونٹی کے یورپ میں حقوق کیلے سرگرم عمل ہیں۔۔