کاتالونیا جنرالیتات کے صدر سالوادور اییا، نے کاتالونیا اور اندلوسیا کو “اسپین کے انجن” قرار دیا

IMG_9752

بارسلونا(دوست نیوز)جمعہ کی شام بارسلونا کے پارک دیل فورم میں منعقدہ فیرا دے ابریل کے دوران صدر کاتالونیا سلوادوراییا،اسپین کی پہلی نائب صدر ماریا خسوس مونتیرو، اور صنعت و سیاحت کے وزیر جوردی ہیریو نے پی ایس سی(PSC)سوشلسٹ پارٹی کے اسٹال سے دونوں حکومتوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا۔ جہاں انہوں نے فیرا کے دیگر اسٹالز کا دورہ بھی کیا، 

صدر کاتانیا سالوادوراییا نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ مونتیرو اندلوسیا کی اگلی صدر بنیں گی۔ ہیریو نے یقین دہانی کرائی کہ پی ایس سی اس میں مدد دے گی۔ نائب صدر نے اس بات کا دفاع کیا کہ کاتالونیا کو “ترقی” کرنی چاہیے اور مشترکہ تجربے سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی

صدر کاتانیا سالوادوراییا اوراسپین کی پہلی نائب صدر ماریا خسوس مونتیرو، اور صنعت و سیاحت کے وزیر جوردی ہیریو. ضلع کونسل بارسلونا کی صدر لویئسا. ماریبیل گارسیا سیکرٹری امیگریشن سوشلسٹ پارٹی کاتالونیہ. ارنستو کاریون ممبر کاتالان پارلیمنٹ سمیت کاتالان پارلیمنٹ کے ممبران اور مئیرز،کونسلرز اور پارٹی عہدیدران کی بڑی تعداد بھی ہمراہ تھی

پاکستانی سوشلسٹ رہنما حافظ عبدالرزاق صادق نے بھی صدر کاتالونیا اور نائب صدر اسپین کو خوش آمدید کہا اور کچھ وقت ان کے ساتھ گزارا

ہیرو نے کہا:“فیرِیا دے ابریل ہمیشہ سے ہم آہنگی کا میلہ رہی ہے۔ اور یہ PSC کو بہت راس آتی ہے، کیونکہ یہ ہم آہنگی کی جماعت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کچھ پارٹیاں آتی جاتی رہتی ہیں، مگر PSC ہمیشہ سے موجود رہی ہے۔

 اسپین کی نائب صدر مونتیرونے اس دورے کے دوران ایک اسٹال پر سیویاناس رقص کیااور دورے کو یاد گار بنا دیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے