پاکستانیز اوورسیز گلوبل فاؤنڈیشن کی احتجاجی مظاہرہ میں بھر پور شرکت

بارسلونا(دوست نیوز)پاکستانیز اوورسیز گلوبل فاؤنڈیشن اسپین کے ارکان کی پاکستانی کمیونٹی اسپین کی جانب سے بارسلونا میں افواج پاکستان کی حمایت اور سندھ طاس معاہدہ کی معطلی،48 گھنٹوں میں پاکستانیوں کو ملک بدر کرنے کے احکامات اور پہلگام میں دہشتگردی کا جھوٹا الزام پاکستان پر لگا کر خطے میں جنگ مسلط کرنے کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرہ میں بھر پور شرکت کی
پاکستانیز اوورسیز گلوبل فاؤنڈیشن یورپ کے نائب صدر محمد سکیمان گوندل نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیے۔پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور وہ اپنے دفاع کے لئے ہر ممکن حد تک جائے گا ،انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے اسے یاد رکھنا چاہئیے کہ پاکستانی عوام اس پانی میں بھارت کو ڈبو دے گی،ہواؤں میں سانس روک دے گی
محمد سلیمان گوندل نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اپنی فوج اور ریاست کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں
احتجاجی مظاہرہ میں پاکستانیز اوورسیز گلوبل فاؤنڈیشن اسپین کے عہدیداران احتجاجی بینر کے ساتھ کھڑے پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے