پاکستانی کمیونٹی اسپین کی جانب سے بارسلونا میں افواج پاکستان کی حمایت میں ریلی اور احتجاجی مظاہرہ،چوہدری امانت حسین مہر نے قیادت کی

بارسلونا(دوست نیوز)پاکستانی کمیونٹی اسپین کی جانب سے بارسلونا میں افواج پاکستان کی حمایت اور سندھ طاس معاہدہ کی معطلی،48 گھنٹوں میں پاکستانیوں کو ملک بدر کرنے کے احکامات اور پہلگام میں دہشتگردی کا جھوٹا الزام پاکستان پر لگا کر خطے میں جنگ مسلط کرنے کے خلاف بھر پور مظاہرہ کیا۔پاک فوج زندہ باد پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کئے گئے۔

ایوارڈ یافتہ بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر نے کھیلوں کے میدانوں کے باہر پاکستانیت کے لئے آج بھر پور قوت کا مظاہرہ کیا اور محب وطن پاکستانیوں کو سبز ہلالی پرچم تلے جمع کیا اور بارسلونا کی فضاؤں کو پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے معطر کردیا

معروف بزنس مین اور یورپ میں کھیلوں کے سفیر چوہدری عزیز امرہ نے پاکستانیوں کی بڑی تعداد کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کی اور پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کئے

صدر ندائے کشمیر راجہ مختار احمد سونی،حافظ عبدالرزاق صادق اور دیگر نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دئیے

مقررین میں محمد اقبال چوہدری،چوہدری امانت حسین مہر،چوہدری اشفاق باغانوالہ،چوہدری عبدالغفار مرہانہ،طاہر رفیع،چوہدری ساجد گوندل،شہزاد اصغر بھٹی،سید ذوالقرنین شاہ،محمد سلیمان گوندل،راجو الیگزینڈر،مرزا ندیم بیگ،چوہدری عزیز امرہ اور دیگر شامل ہیں

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی ریاست ہے اور ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس وقت قوم یک جان ہے اور اپنی دھرتی کے دفاع کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے کبھی نہیں گھبرائی ۔افواج پاکستان کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے۔ فوجی افسروں اور جوانوں کی دفاع وطن کیلئے قربانیاں قابل تحسین ہیں۔ پاکستانی عوام مسائل، بحرانوں اور چیلنجوں کے باوجود مستقل مزاجی کے ساتھ مادر وطن کی سلامتی، بقا اور مستقبل میں غیر متزلزل یقین رکھتے ہیں۔

احتجاجی مظاہرہ میں شرکاء نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔اور باقی افراد کے ہاتھوں میں مودی دہشت گرد اور دیگر بھارت مخالف نعروں والے کتبے اور تصاویر اٹھا رکھی تھیں

چوہدری امانت حسین مہر نے پاکستانیوں کی بڑی تعداد کے ساتھ ریلی کی قیادت کی اور تمام رستہ شرکاء پاکستان زندہ باد اور پاکستان کا مطلب کیا کے نعرے لگاتے رہے،امانت حسین مہر،چوہدری شعیب ورک،چوہدری بلال باسط،ملک منیر ،چوہدری اشفاق باغانوالہ،چوہدری عظمت حسین مہر،راجو الیگزینڈر،چوہدری صفدر وڑائچ، حافظ عبدالرزاق صادق اور دیگر نے پاکستانی سبزہلالی پرچموں کے مارچ کیا۔