نام بگاڑ کر بولنے کے خلاف مہم،محمد اقبال چوہدری کا موقف

بارسلونا(دوست نیوز)ایک تخلیقی اسکول کے دو طالب علم Laia Sánchez اور Àlex Porras نے ایک مہم شروع کی ہے کہ نہ "پاکی” اور نہ ہی "چینی”: نسل پرستی پر مبنی ناموں کو بگاڑ کر نہ بولا جائے اور اس مہم وہ ہتک آمیز رویہ اور نام بگاڑ کر بولنے کے خلاف دکانوں پر پوسٹر چسپاں کرتے ہیں 

یہ مہم انسٹاگرام پر وائرل ہو گئی ہے تاکہ دکانوں کو مالک کی قومیت کے نام پر رکھنے سے روکا جا سکے۔اور جو نام دکان پر لکھا ہے اسے مکمل بولا ہے 

اس مہم پر ٹی وی3نے پاکستانی اور چینی نمائندگان سے بات کی ہے پاکستانیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے معروف سماجی شخصیت محمد اقبال چوہدری نے کہا کہ اس طرح بولنا مناسب نہیں ہے جب ہر دکان پر سائن بورڈ لگا ہوا ہے اور اس پر مکمل نام لکھا ہوا ہے اسی نام سے بولنا چاہئیے،قدر کم کرنے والے القابات سے پکارنا اچھی بات نہیں ہے اس رویہ کی حوصلہ شکنی ہونی چاہئیے اور ان نوجوانوں کا شکریہ ادا کرنا بنتا ہے جو یہ مہم چلا رہے ہیں ،

انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگ اتنے اتنے گھنٹے کام کرکے آپ لوگوں کو خدمت فراہم کررہے ہیں ہوسکتا ہے کہ اگلی نسل اتنی محنت کش نہ ہواور وہ اتنے گھنٹے کام کرنا پسند نہ کریں بلکہ وہ اس کی بجائے کوئی اور کام یا ملازمت کرنے کو ترجیح دیں جس میں آرام کے مواقع زیادہ ہونگے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے