سندھ پریمیئر لیگ کا انعقاد سندھ کے عوام کیلئے خوشی کی بات ہے، محمد احمد شاہ

فوٹو: سوشل میڈیا

نگراں وزیر اطلاعات سندھ محمد احمد شاہ نے کہا ہے کہ سندھ پریمیئر لیگ کا انعقاد سندھ کے عوام کےلیے خوشی کی بات ہے۔

سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) آفیشلز کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں صوبائی وزیر اطلاعات محمد احمد شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کو تمام مسائل کے باوجود خوش ہونے کا حق ہے۔

نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہری اور دیہی سندھ سے کھلاڑیوں نے پاکستان کی نمائندگی کی، کرکٹ پاکستان کے ہر شہری کے رگوں میں دوڑتی ہے۔

محمد احمد شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت ایس پی ایل کو بھرپور سپورٹ کر رہی ہے۔

اس موقع پر صدر ایس پی ایل عارف ملک کا کہنا تھا کہ سندھ پریمیئر لیگ کےلیے صوبائی حکومت سے 10 سال کا ایم او یو ہے۔

انکا کہنا تھا کہ 25 جنوری سے لیگ شروع ہوگی، پہلے روز عوام کےلیے گراؤنڈ میں انٹری فری ہوگی۔

عارف ملک نے کہا کہ عوام کو سیکیورٹی کی وجہ سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے کہا کہ سندھ پریمیئر لیگ نوجوان پلیئرز کےلیے اچھا موقع ہے۔ کرکٹ کےلیے ہر وقت اور ہر جگہ دستیاب ہیں۔

نگراں وزیر جنید علی شاہ نے کہا کہ سندھ پریمیئر لیگ سے صوبے کے نوجوانوں کو سامنے آنے کا موقع ملے گا۔

انکا کہنا تھا کہ لیگ میں بڑے ناموں کی موجودگی سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ کوشش ہوتی ہے کہ صوبے میں کھیلوں کا باضابطہ کیلنڈر بنایا جائے، 

جنید علی شاہ نے کہا کہ ایس پی ایل کو کامیاب بنانے کےلیے سندھ حکومت پوری کوشش کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے