تھلاپتی وجے سیاست میں انٹری دینے کیلئے تیار

جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے سپر اسٹار اداکار تھلاپتی وجے سیاست میں انٹری دینے کو تیار ہیں۔ 

اپنی پرفارمنس سے مداحوں کے دلوں کو جیتنے والے وجے کے پرستاروں کی تعداد بہت زیادہ ہے جبکہ وہ سماجی کاموں کی وجہ سے بھی شہرت رکھتے ہیں۔ 

تاہم حال ہی میں یہ رپورٹس سامنے آئے ہیں کہ وہ ایک ماہ کے اندر اندر سیاست میں انٹری دینے والے ہیں۔  

بتایا جارہا ہے کہ تھلاپتی وجے اپنی نئی فلم جی او اے ٹی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور وہ اس کے اختتام پر سیاسی جماعت لاؤنچ کریں گے۔ 

رپورٹس کے مطابق وجے کے فین کلب "وجے مکل ایاکم” کو بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ کروایا جائے گا۔ 

رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ تھلاپتی وجے ممکنہ طور پر لوک سبھا انتخابات کی جانب دیکھ رہے ہیں جو رواں برس اپریل یا مئی میں ہونے جارہے ہیں۔

تاہم یہاں یہ دیکھنا ہوگا کہ وجے انفرادی طور پر الیکشن میں حصہ لیں گے یا پھر اسکے لیے کسی دوسری سیاسی جماعت کا سہارا لیں گے۔  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے