ٹیلر سوئفٹ بھی اے آئی ٹیکنالوجی کا نشانہ بن گئیں

—فائل فوٹو

معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ بھی آرٹیفشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کا نشانہ بن گئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹیلر سوئفٹ اپنی آن لائن گردش کرنے والی جعلی تصاویر کے بارے میں سخت ناراض اور غصہ ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ٹیلر سوئفٹ ان تصاویر کو استعمال اور پھیلانے کے معاملے پر ڈیپ فیک فحش ویب سائٹس کے خلاف قانونی کارروائی کرنے پر غور کر رہی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ان جعلی تصاویر کے معاملے پر ٹیلر سوئفٹ کے مداحوں نے بھی تشویش اور غصے کا اظہار کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کی جعلی اور نامناسب تصاویر گزشتہ ہفتے انٹرنیٹ پر سامنے آئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے