چیمبر آف کامرس سرگودھا کے وفد کے اعزاز میں قونصل خانہ پاکستان میں تقریب،سفیر پاکستان کی شرکت

IMG_2675

بارسلونا(دوست نیوز)چیمبر آف کامرس سرگودھا کے وفدکا دورہ اسپین کے موقع پر پاکستان قونصل خانہ بارسلونا میں ایک تقریب کااہتمام کیا گیا، کے جس میں سفیر پاکستان ڈاکٹر ظہور احمد نے خصوصی شرکت کی

قونصل جنرل مراد علی وزیر نے پاکستان سے آنے والے وفد اور بارسلونا میں معروف پاکستانی بزنس مینوں کا تعارف پیش کیا۔

چیمبر آف کامرس سرگودھا کے صدر نے اپنے تعارفی خطاب میں دورہ کے مقاصد بتائے انہوں نے کہا کہ ہم چونکہ سرگودھا سے آئے ہیں اور وہاں کے سٹرس اور یہاں اسپین کے سٹرس پر بات ہوئی ہے اور مختلف معاہدے کئے ہیں اس کے علاوہ دیگر شعبہ جات میں بھی بات چیت ہوئی ہے۔انہوں نے سفیر پاکستان اور قونصل جنرل کا بھی شکریہ ادا کیا۔

وفد میں آئی ٹی ،فرنیچر،زرعی شعہ جات اور دیگر بزنسمین حضرات شامل تھے۔

 بارسلونا میں معروف پاکستانی بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر  نے اپنا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ ہم نے یہاں بارسلونا چیمبر آف کامرس کا انتخاب لڑا ہے۔لیکن ہم جیت نہ سکے،چیمبر کے ساتھ اچھے روابط ہیں اگر آپ لوگ بارسلونا چیمبر کے عہدیدران  ملنا چاہتے ہیں تو یہ ملاقات ممکن ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان کی تعمیر وترقی میں اٹھنے والے ہر قدم کے لئے طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔

راجہ مختار احمد سونی،ایاز عباسی نے بھی تعارف اور تعاون کا یقین دلایا۔

سفیر پاکستان ڈاکٹر ظہور احمد نے اپنے خطاب میں پاکستان کی بہتری اور ترقی کے لئے کام کرنے والوں کو سراہا۔

تقریب کے اختتام پر سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے وفدکے تمام ارکان کو پاکستان کی ثقافتی پہچان سندھی اجرک پہنائی گئی،اور وفد کی جانب سے تحائف دئیے گئے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے