پاکستان کرکٹ بورڈ نے گورننگ بورڈ تشکیل دیدیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گورننگ بورڈ تشکیل دے دیا۔
ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ گورننگ بورڈ آئین کے مطابق تشکیل دیا گیا ہے۔ گورننگ بورڈ میں مصطفیٰ رمدے اور محسن نقوی پیٹرن کے نامزد کردہ ممبر ہیں۔
گورننگ بورڈ میں آزاد جموں و کشمیر اور ڈیرہ مراد جمالی کو بھی نمائندگی دی گئی ہے۔
لاڑکانہ اور بہاولپور ریجنز بھی گورننگ بورڈ کا حصہ ہیں جبکہ سوئی ناردرن گیس، اسٹیٹ بینک، غنی گلاس، پی ٹی وی ڈپارٹمنٹس بھی بورڈ میں شامل ہیں۔
سیکریٹری وزارتِ بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) نان ووٹنگ ممبر ہوں گے۔