تارکین وطن پاکستانی ہمارا فخر ہیں،چوھدری جعفر اقبال آف فتہ بھنڈ کا چوھدری واجد سہیل آف نور جمال کی جانب سے دئیے گئےعشائیہ سے خطاب

Untitled-21

بارسلونا(آسر غفور سے)بارسلونا معروف بزنس مین چوھدری واجد سہیل آف نور جمال کی جانب سے بارسلونا تشریف لائے سابق ایم این اے اور سابق وزیرمملکت پورٹ اینڈ شپنگ چوھدری جعفر اقبال آف فتہ بھنڈ کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ پر عالیشان گرینڈ ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر چوھدری عثمان فتہ بھنڈ، عبدالرزاق  آف اتووالا،چوھدری خالد محمود فتہ بھنڈ، چوھدری محسن گجر، چوھدری عزیز امرہ،چوھدری مبشر بابکا آف نور جمال، چوھدری راشد عارف رندھیر، چوھدری ناصر پسوال، چوھدری عرفان فتہ بھنڈ،چوھدری وسیم مہندی فتہ بھنڈ نے علاقے کے عزیز واقارب اور دوستوں کے ہمراہ چوھدری جعفر اقبال کا ریسٹورنٹ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا۔

چوھدری جعفر اقبال آف فتہ بھنڈ نے پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تارکین وطن پاکستانی ہمارا فخر ہیں آپ لوگ ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔آپ لوگ ہمارے خوابوں کی تعبیر ہیں آپ نے اپنا آرام قربان کرکے تگ ودو کرکے یہ قام حاصل کیا۔اس ملک کے جو قوانین واصول ہیں ان پر عمل کریں،وہ عمل کرنا اس لئے بھی ضروری ہے کہ آپ ایک آئین پسند ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں پہلی بار اسپین آیا ہوں پاکستان میں جن لوگوں سے ملاقات نہیں ہوسکی ان سے یہاں آکر ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنی ذات سے پیار کریں،یہ بہت ضروری ہے،اس فقرے کو کہیں لکھ لیں اپنی ذات سے پیار کیا ہے۔سب سے پہلی اپنی سوچ اپنی خود داری اپنی انا، انا مثبت بھی ہوسکتی ہے۔اس پر کبھی بھی سمجھوتہ نہ کریں، اپنے وطن اپنی مٹی سے محبت کریں انسان جس مٹی کے اندر کھیلا ہو اس سے محبت ہوجاتی ہے۔انہوں نے آخر میں کہا کہ میں اپنے میزبانوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مختصر وقت میں ایک اچھی تقریب کا اہتمام کیا۔

ڈنر تقریب میں حاجی تنویراحمد امرہ، مہر ظفر الحسن آف مرالہ، چوھدری طفر اقبال باغانوالا، حافظ عبدالرزاق صادق، چوھدری اقبال آف نور جمال، چوھدری شاہد لطیف گجر،چوھدری جہانگیر لونگو،چوھدری ظفر گجر،حافظ محمد سلیم،چوھدری ثوبان نصر،کاشف منظور، چوھدری شہباز کٹھانہ،چوھدری عاصم گوندل، نعیم بھٹی کنجاہ،محمد اشرف مغل، چوھدری سرفراز چیلیانوالا،حاجی راجہ اسد،وسیم  اتووالا،قیصر اکرم صراف،شفنان عدیل،چوھدری اختر فتہ بھنڈ،چوھدری اقبال فتہ بھنڈ، چوھدری منشا اقبال فتہ بھنڈ سمیت کمیونٹی کے افراد نے خصوصی شرکت کی

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے