جشن آزادی نیزہ بازی میلہ،رائل فالکن پیٹنٹ پیگنگ کلب اورایسپاک نیزہ بازی کلب نے اپنے نام کرلیا

20250831_170008

بارسلونا(دوست نیوز)جشن آزادی نیزہ بازی میلہ ایسپاک چیمپئن شپ اسپین 2025  کا بارسلونا میں شاندار انعقاد کیا گیا۔میلہ میں 120گھڑ سوار نیزہ باز کھلاڑی 17 کلب جن میں 3برطانیہ سے 2 وکٹوریا سے اور باقی کا تعلق اسپین سے تھا نے شرکت کی اور اپنے کھیل سے شائقین نیزہ بازی کے دلوں کو محسور کیا۔ نیزبازوں کے ساتھ ساتھ ,بارسلونا سمیت دنیا بھر سے آئے شائقین نیزہ بازی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔انتظامیہ حاجی نوید وڑائچ کی سربراہی میں مدثرنون سرپرست اعلی انتظامیہ،راجہ ارسلان مرل صدر،چیئرمین آصف کدھر،سلیم گجر،مہر الیاس، فہد گجر، چوہدری ناصر محمود سہنہ،سہیل گجر،ماجد گوندل،چوہدری آصف فتح پوراور دیگر پر مشتمل تھی جنہوں نے بہترین انتظامات کرکے میلہ کو کامیاب بنایا۔پاک بارسا ٹینٹ پیکنگ کلب اسپین چوھدری عزیز امرہ کی قیادت میں نیزہ بازی میلے میں شرکت کی،جج نیزہ بازی کے فرائض میاں محمد انورنے اپنی ٹیم کے ہمراہ سرانجام دئیے

قونصل جنرل بارسلونا مراد علی وزیر چیرمین او پی ایف یورپ سید قمر شاہ اورفخرے چھوکر کلاں چوہدری مسرت علی چھوکر،چوہدری مونس الہی ،گجرات سے پنجاب اسمبلی کے رکن چوہدری شاہد رضا کوٹلہ اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات کی آمد پرڈھول کی تھاپ پر پھولوں کی مالا پہنا کر پرتپاک اور والہانہ استقبال کیا گیا۔

میلہ میں چوہدری مونس الہی کی بطور مہمان خاص شرکت کی اور مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا میں آپ سب کا مشکور ہوں اور خاص طور پر چوہدری نوید وڑائچ کا جنہوں نے یہ میلہ سجایا اور آپ یہاں پر آئےباتیں تو بہت زیادہ ہیں جو کرنے والی ہیں لیکن جو ان جوانوں نے کہا ہے وہی کافی ہے،اس موقع پر عمران خان زندہ باد کے نعرے بلند کئے گئے۔

پنجاب اسمبلی کے رکن چوہدری شاہد رضا کوٹلہ نے کہا کہ ایونٹ کے دوران گھڑ سواروں نے نیزہ بازی کے دلچسپ اور جاندار مقابلوں کا مظاہرہ کیا، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔ یہ کھیل نہ صرف پاکستان کی عظیم ثقافتی روایت ہے بلکہ بیرون ملک ہماری شناخت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

چوہدری شاہد رضا کوٹلہ نے کہا نیزہ بازی ہماری تہذیب و ثقافت کا لازوال حصہ ہے۔ اس کھیل کے فروغ کے لیے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔ میں اسپین کی پاکستانی کمیونٹی کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے اپنی سرزمین سے دور ہو کر بھی اپنی ثقافت کو زندہ رکھا ہے۔”  

قونصل جنرل بارسلونا مراد علی وزیر چیرمین او پی ایف یورپ سید قمر شاہ اورفخرے چھوکر کلاں چوہدری مسرت علی چھوکر چیئرمین لال قلعہ گروپ آف کمپنیز کی ایسپاک چیمپئن شپ بارسلونا سپین میں بطور مہمان خصوصی بھرپور شرکت کی دوست احباب نے اور انتظامیہ میلہ نے ڈھول کی تھاپ پر پھولوں کی مالا پہنا کرڈالرز کی بارش کر کےپرتپاک استقبال کیا۔

میلہ میں امریکہ ،کینیڈا،برطانیہ اور یورپی ممالک سے شائقین نیزہ بازی کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں فخرے چھوکر کلاں چوہدری مسرت علی چھوکر چیئرمین لال قلعہ گروپ آف کمپنیز کی ایسپاک چیمپئن شپ بارسلونا سپین میں بطور مہمان خصوصی بھرپور شرکت دوست احباب نے پرتپاک استقبال کیا  قونصل جنرل بارسلونا مراد علی وزیر چیرمین او پی ایف یورپ سید قمر شاہ ،چوہدری عمران اختر چھوکر، چوہدری افضال چٹھہ،چوہدری مزمل رشید وڑائچ  چوہدری قاسم علی چھوکر، چوہدری ساجد گوندل، مئیر پینڈل کونسل نیلسن کونسلر محمد عامر عارف ، اپوزیشن لنکاشائر کاؤنٹی کونسل کاؤنٹی کونسلر اظہر علی ، رکن کابینہ نیلسن کونسل کونسلر ظفر علی ، کونسلر نعیم اختر نیلسن کونسل اور ڈپٹی مئیر برائیر فیلڈ  یو کے کونسلر سجاد احمد ،معروف گھڑسوار بیرسٹر چوھدری حسنین علی  جنڈالوالا،چوھدری سجاد حیدر آف چک سکندر نمبر30، چوہدری غلام سرور نمبر دار آف امرہ کلاں ،معروف گھڑسوار میاں کامران اشرف گجر نمبردار اف عمرچک اور میاں سکندر حیات نمبردار اف عمر چک،پوہلہ برادران میاں مدثر اسلم آف پوہلہ، میاں فیصل اسلم آف پوہلہ، چوھدری اقبال مہر آف دلانوالا,چوھدری عرفاق گجر آف چک محمود  آف آسٹریا,چوھدری ظفر اقبال آف بانیاں,چوھدری کاشف حسین ودھرااور دیگر شامل ہیں

جشن نیزہ بازی میلہ کی تقریب تقسیم انعامات سے مہمان خصوصی چیئرمین او پی ایف سید قمررضا شاہ ،قونصل جنرل مراد علی وزیر اور دیگر مہمانوں نے انعامات تقسیم کئے۔

سنگل نیزہ بازی میں پہلا انعام ریاض چدھڑ (ایسپاک نیزہ بازی کلب)دوسرا انعام راجہ فیضان(رائل فالکن پیٹنٹ پیگنگ کلب)اور تیسرا انعام چوہدری عدیل پسوال(رائل فالکن پیٹنٹ پیگنگ کلب)نے جیتا

سیکشن نیزہ بازی میں رائل فالکن کلب  ٹیم کیپٹن چوہدری علی حیدر دیونہ ،راجہ فیضان اکبر نرالی،چوہدری منتظر عباس،چوہدری توفیق گجر نے پہلا انعام جیتا،دوسرا انعام ایسپاک کلب کےخرم شہزاد چکوڑہ،چوہدری اسجد علی تڑایانوالہ ،چوہدری خالد پرویز،چوہدری راسب نور جمال،چوہدری فیصل محمود بیلووالا کے نام رہا جبکہ تیسرا انعام چوھدری سجاد مہدی کھٹانہ چک پنڈی،چوھدری را سب علی گجر سولی ونڈ،چوہدری محسن صابرمیانہ کوٹ،چوھدری محمد بلال گجر ٹھیکریاں تشریف نے اپنے نام کر لیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے