چھوکر برادران کی جانب سے جشن آزادی نیزہ بازی میلہ میں امریکہ،کینیڈا ،برطانیہ اور یورپی ممالک سے آئے پاکستانیوں کے اعزاز میں ظہرانہ

بارسلونا(دوست نیوز)چھوکر برادران(فخرے چھوکر کلاں چوہدری مسرت علی چھوکر چیئرمین لال قلعہ گروپ آف کمپنیز،چوہدری عمران چھوکر،چوہدری قاسم چھوکر،چوہدری خرم چھوکر) کی جانب سے جشن آزادی نیزہ بازی میلہ میں امریکہ،کینیڈا ،برطانیہ اور یورپی ممالک سے آئے پاکستانیوں چوہدری سجاد حیدر چک سکندر،الحاج میاں محمد انوارپوہلہ سمندری،چوہدری ظہیر یوکے،چوہدری عنصر عباس دلو ڈنمارک،چوہدری سجاد حیدر چک سکندر،چوہدری قیصر کوٹلی یوکے،چوہدری خرم شہزاد چکوڑا،چوہدری فیصل چکوڑی بھیلووال یوکے،چوہدری محمد اکرم کینیڈا سابق ناظم وزیرآباد،چوہدری امجد فاروق تارڑ،چوہدری ظفر باغانوالہ،چوہدری شمریز چوکنانوالی،چوہدری جاوید اقبال ماجرہ اور دیگر کے اعزاز میں پنجاب شینواری ریسٹورنٹ پر پرتکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی چیدہ چیدہ شخصیات نے شرکت کی

ویلفئیر قونصل چوہدری سالک حسین،چوہدری ساجد گوندل،چوہدری مسرت چھوکر ،چوہدری عمران اختر چھوکر ،چوہدری سجاد حیدر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے بارسلونا کی مہمان نوازی کوسراہا اور کہا کہ دنیا گھومے ہیں لیکن جو مہمان نوازی اور عزت واحترام بارسلونا کے پاکستانی دیتے ہیں وہ کہیں اور نہیں ہے۔مقررین نے کہا کہ جس طرح نیزہ بازی اور دیگر کھیلوں میں آگے آگے ہیں سیاست میں بھی اپنی نوجوان نسل کو لے کر آئیں تاکہ آپ فیصلہ ساز اداروں میں اپنا کردار ادا کرسکیں،جس طرح کھیلوں کو منظم کرتے ہیں اسی طرح کوئی آگے بڑھے اور سیاست میں جوانوں کو لائے۔مقررین نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سے آنے والے نئے جوان جو پاکستان سے ایف اے،ایف ایس سی کر کے آتے ہیں ان کی رہنمائی بہت ضروری ہے تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں مزدور بننے کی بجائے ڈپلومہ کے ذریعے ہنر سیکھیں اور بہتر روز گار کے ذریعے خاندان کو پال سکے۔

مقررین نے چھوکربرادران کی مہمان نوازی کوسراہا اور چوہدری اختر چھوکر کی محبت اور انسان دوستی کی مثال دی اور کہا کہ اللہ سبحانہ تعالی ان کے بھائیوں اور ان کی اولاد کو نیک اور اسی طرح انسان دوستی نبھاتے رہیں،مقررین نے چوہدری نوید وڑائچ کو جشن آزادی نیزہ بازی میلہ کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد دی اور کہا کہ یہ کوئی آسان کام نہیں تھا لیکن ہم حیران ہوئے کہ پہلی بار میلہ کرانے والے اتنے کامیاب کیسے ہوگئے ضرور کوئی ان کا استاد ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے کھیل سے مخلص رہو گے تو کامیاب رہوگے،ایک دوسرے کوگرانے کی بجائے ایک دوسرے کا سہارا بنیں مثبت سوچ اپنائیں تو کامیابی ممکن ہے۔

آخر میں تمام مہمانوں کو پرتکلف کھانا پیش کیا گیا اور چوہدری عمران چھوکر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا