بارسلونا میں غیر ملکی طلبہ سے مبینہ فراڈ کی تحقیقات، لینگویج اسکول بند

WhatsApp Image 2025-09-12 at 22.40.29

بارسلونا کی لینگویج اسکول این ایل کالج کے خلاف کاتالان پولیس (موسوس د اسکوادرا) نے مبینہ فراڈ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ یہ ادارہ غیر ملکی طلبہ کو ہسپانوی زبان کے کورسز پڑھاتا تھا اور جولائی میں اچانک بند ہوگیا۔ اسکول بارسلونا اور میڈرڈ سے کام کرتا تھا۔

ہسپانوی اخبار لا وانگواردیا اور کاتالان نیوز ایجنسی (ACN) کے مطابق اسکول کے اچانک بند ہونے سے سیکڑوں طلبہ مشکل میں پڑ گئے جو نہ صرف تعلیم سے محروم ہوئے بلکہ کسی قسم کی معلومات بھی فراہم نہیں کی گئیں۔

ادارے نے غیر ملکی طلبہ کو ہسپانوی زبان کے کورسز اس غرض سے پیش کیے تھے کہ وہ آفیشل اسٹڈی ویزا حاصل کر سکیں یا اپنے کاغذات ریگولرائز کروا سکیں۔ لیکن ادارے کے اچانک بند ہونے کے باعث کئی طلبہ اب غیر دستاویزی حیثیت میں رہ گئے ہیں کیونکہ وہ اپنا TIE (فارین آئیڈنٹیٹی کارڈ) حاصل نہیں کر سکے۔

اسپین کی کنزیومر تنظیم فاکوا (Facua) نے اگست میں خبردار کیا تھا کہ اسکول نے پہلے طلبہ کو ای میل کے ذریعے اطلاع دی کہ ادارہ چھٹیوں پر جا رہا ہے، لیکن دوبارہ کھلنے کی تاریخ نہیں بتائی گئی۔ چند روز بعد طلبہ کو ایک اور ای میل موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ ادارہ پہلے ہی بند ہوچکا ہے۔

متاثرہ طلبہ کو نہ تو کوئی معلومات فراہم کی گئیں اور نہ ہی ان کے پہلے سے ادا کردہ کورس فیس واپس کی گئی۔ یہ کورسز اوسطاً سالانہ 3,500 یورو کے تھے۔

کنزیومر تنظیم کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنی ادا کردہ فیس کا جزوی یا مکمل طور پر ازالہ واپس حاصل کریں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے