بارسلونا میٹرو میں خودکشی کی روک تھام کی مہم کا آغاز

Untitled-1

بارسلونا۔ 10 ستمبر 2025 (دوست نیوز) — ٹرانسپورٹس میٹروپولیٹانس دے بارسلونا (TMB) نے میٹرو اسٹیشنوں پر خودکشی کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم شروع کر دی ہے۔

اس مہم کے تحت پلیٹ فارمز پر ایسے پوسٹرز نصب کیے گئے ہیں جن پر یہ پیغام درج ہے: "اگر آپ مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، تو رکیں اور کال کریں”۔ ساتھ ہی بارسلونا کی خودکشی سے بچاؤ کی ہیلپ لائن 900 925 555 اور 24 گھنٹے دستیاب صحت کی ہنگامی سروس 061 کے نمبر بھی درج ہیں۔

ابتدائی طور پر یہ پوسٹرز لائن 4 کے گیناردو۔ہسپتال دے سنت پاؤ اسٹیشن پر نصب کیے گئے ہیں، جبکہ ستمبر کے دوران مزید 10 اسٹیشنوں پر بھی لگائے جائیں گے۔ یہ اقدام عالمی یومِ خودکشی کی مناسبت سے کیا گیا ہے، جو ہر سال 10 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں میں بارسلونا میٹرو میں 31 خودکشیاں اور 91 کوششیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ سال 2023 میں سب سے زیادہ واقعات ہوئے، جن میں 10 اموات اور 29 کوششیں شامل ہیں۔ رواں سال 2025 میں اب تک 2 اموات اور 6 کوششیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

TMB کی صدر لائیا بونیت نے پریس کانفرنس میں کہا: "یہ وہ اعداد و شمار ہیں جنہیں چھپایا جا سکتا تھا، لیکن ہم نے انہیں چھپانے کے بجائے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس طرح ہم خودکشی جیسے موضوع پر موجود سماجی خاموشی کو توڑنے میں مدد کرتے ہیں۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ: "اس مسئلے کا بہترین حل یہی ہے کہ اس پر بات کی جائے تاکہ متاثرہ افراد کو مدد اور متبادل راستے فراہم کیے جا سکیں۔”

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے