بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی 9 مئی جلاؤ گھیراؤ گیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری مکمل نہ ہوسکی۔
انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 7 مقدمات کی سماعت ہوئی۔
اس دوران بانی پی ٹی آئی کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے 6 فروری تک عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔
اس موقع پر عدالت نے پراسیکیوشن کو ویڈیو لنک کی خرابی دور کرنے کی ہدایت کردی اور کہا کہ آئندہ سماعت پر درخواست گزار کو ویڈیو لنک پر پیش کیا جائے۔
آج اے ٹی سی لاہور میں ویڈیو لنک پر تکنیکی خرابی کے باعث بانی پی ٹی آئی کی حاضری مکمل نہ ہوسکی۔
بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس اور دیگر مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواستیں دی ہیں۔