یوٹیوبر اسد پرویز کے فیصلے پر نمرہ اسد نے کیا ردعمل دیا؟

— فائل فوٹو

کم عمری میں شادی سے شہرت حاصل کرنے والے یوٹیوبر اسد پرویز نے فیملی وی لاگنگ نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کے چینل کے پوڈ کاسٹ میں اسد پرویز نے گزشتہ دنوں بطور مہمان شرکت کی اور فیملی وی لاگنگ کے منفی اثرات اور اہلیہ کی وی لاگنگ سے دوری کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے سب کچھ ہونے کے باوجود مجھے خالی پن محسوس ہو رہا تھا تو مولوی اصرار احمد کو سننا شروع کیا تو احساس ہوا کہ جو کر رہا ہوں وہ غلط ہے۔

انہوں نے گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ صحیح اور غلط سب کچھ جاننے کے بعد بھی خود کو تسلی دے رہا تھا کہ سب کر رہے ہیں تو میں کیوں نہیں لیکن پھر اچانگ فیصلہ کیا کہ اب اہلیہ نمرہ اسد اور گھر والے وی لاگ میں نظر نہیں آئیں گے۔

پوڈ کاسٹ کے میزبان کے سوال کہ آپ کے فیصلے پر نمرہ کے کیا تاثرات تھے، کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ نمرہ کو سوشل میڈیا پر مشہور ہونے میں کبھی دلچسپی نہیں تھی۔ اس طرح وہ اس فیصلے سے بہت خوش ہیں اور اس کی حمایت کرتی ہیں۔

اسد نے نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مالی طور پر خود مختار ہو جائیں اور اس کے لیے ضروری نہیں کہ آپ وی لاگنگ ہی کریں بلکہ آج کل خود مختار ہونے کے بے شمار طریقے ہیں، آئی ٹی نے اب لوگوں کو بہت سے مواقع فراہم کیے ہیں۔

واضح رہے کہ اسد پرویز نے کچھ عرصہ قبل اس وقت سب کو حیران کر دیا تھا جب انہوں نے اسلام کی خاطر اپنی فیملی اور اہلیہ کو وی لاگز میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے