پی پی الیکشن سیل کے انچارج تاج حیدر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے الیکشن سیل کے انچارج تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ کے امیدوار اور غنڈوں نے پی پی 160 میں پیپلز پارٹی کے دفتر پر حملہ کیا، عطا تارڑ غنڈوں کے ہمراہ مصباح الرحمان کے الیکشن آفس میں گھس گئے۔

خط کا متن کے مطابق مسلم لیگ ن نے این اے 127 میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کیا ہے، عطا تارڑ کے مجرمانہ طرز عمل کی فوری تحقیقات کی جائے۔

تاج حیدر نے خط میں مزید لکھا کہ پنجاب پولیس ان غیر قانونی سرگرمیوں میں سہولت کار ہے۔

تاج حیدر نے خط میں مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار اور سی سی پی او لاہور کو عہدے سے ہٹایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے