بارسلونا/ پاک فیڈریشن اسپین کے سابق صدر چوہدری عبدالغفار مرہانہ نے “کاتالان کرکٹ فیڈریشن” میں مالی بے ضابطگیوں اور اختیارات کے غلط استعمال پر پریس کانفرنس کی
اس موقع پر بارسلونا میں اردو پریس سے منسلک صحافیوں نے شرکت کی اور مختلف سوالات کئے

چوہدری عبدالغفار مرہانہ نے کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے صدر غلام صابر پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو خوش قسمتی سے صدارت مل گئی ہے تو اس عہدہ سے انصاف کریں،کھلاڑیوں اور آفیشلز کے مسائل سنیں ناکہ فون بند کردیں اور کسی کی کال بھی نہ سنیں انہوں نے کہا کہ اگر آپ کے پاس وقت نہیں ہے تو الگ بھی ہو سکتے ہو
چوہدری عبدالغفار مرہانہ نے کاتالان کرکٹ فیڈریشن کو ملنے والے حکومتی فنڈز جو لاکھوں یوروز میں ہیں اور کلبز سے حاصل ہونے والی آمدن پر بھی سوالات اٹھائے انہوں نے کہا کہ حکومتی فنڈز کے استعمال کو سامنے لایا جائے اور کمیونٹی کو بتائا جائے کہ کہاں پر استعمال ہوئے ہیں

انہوں نے کہاکہ گزشتہ چند سالوں میں ہم آگے بڑھنے کی بجائے پیچھے جارہے ہیں جبکہ کمیونٹی اور نوجوان کھلاڑی بڑھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پہلے ہمارے پاس تین گراونڈ تھے جو بڑھنے کی بجائے کم ہو کر صرف دو رہ گئے ہیں جو حالات چل رہے ہیں شاید وہ بھی ہاتھ سے نکل جائیں
انہوں نے کہا کہ کرکٹ فیڈریشن کے مقامی حکومتی اداروں کے ساتھ بھی تعلقات نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ اس سے قبل مقامی اداروں میں کرکٹ کی پہچان بڑھ رہی تھی
چوہدری عبدالغفار مرہانہ نے کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے زیراہتمام ہونے والی فورٹی پلس کا بھی تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ فورٹی پلس کھیلنے والے کلبز پہلے آٹھ ہوگئے تھے جو اب کم ہوتے ہوتے چار رہ گئے ہیں،اس بار ہونے والی فورٹی پلس میں سے بھی تین کلب باہر بیٹھے ہیں وجہ ان کے سوالوں کگ کوئی جواب نہیں ہیں اور صدر کاتالان کرکٹ فیڈریشن خود فیصلہ کرنے سے قاصر ہیں
آخر میں سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم مسائل کا حل چاہتے ہیں اور کاتالونیا میں کرکٹ کی بہتری اور آگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ کرکٹ کماری اور ہمارے بچوں کی پہچان ہے اور ان کے لئے میدان آباد کرنا ہمارا فرض ہے
