اوورسیز پاکستانیوں کے سپیشل ڈیسک کا افتتاح پانچ فروری کو آئی جی اسلام آباد کریں گے،ظہیر اختر مہر

اسلام آباد/اوور سیز پاکستانیوں کی ہمیشہ یہ شکایت رہی ہے کہ پاکستان ایئر پورٹ پر اترنے کے بعد انہیں  گھر پہنچنے تک کئی مقامات پر تنگ کیا جاتا ہے۔ اپنے آبائی شہر پہنچتے ہیں تو گھروں ، پلاٹوں پر قبضہ اور بعض اوقات جھوٹے مقدمات الجھا دیا جاتا ہے مگر کوئی ان کا پرسان حال نہیں ہوتا۔ 

انسپکٹر جنرل پولیس ( آئی جی ) اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے چیرمین OPGF ظہیر اختر مہر کے مطالبے پر اوور سیز پاکستانیوں کی شکایات سننے اور مسائل کے حل کیلئے سپیشل ڈیسک قائم کر دیا ہے ، جس کا  سربراہ اے آئی جی ( AIG Police ) سید عنایت شاہ کو مقرر کر دیا گیا ہے۔ 

Click https://us02web.zoom.us/j/7116184808?pwd=akFNUllwTzFkUWJYYWlscVZuUkZudz09 to start or join a scheduled Zoom meeting.

اوور سیز پاکستانیوں کے سپیشل ڈیسک کا افتتاح 

مورخہ ۵ فروری ۲۰۲۴ رات 7 بجے آئی جی اسلام آباد کریں گے۔ 

اس موقع پر چیرمین او پی جی ایف ظہیر اختر مہر نے کہا کہ دنیا بھر کے مختلف ممالک میں مقیم اوور سیز پاکستانیوں کے کمیونٹی لیڈر زوم کے ذریعے اس افتتاح تقریب میں شریک ہوں گے۔ 

آپ کس زوم آئی ڈی بھیج دی گئی ہے جس کے ذریعے آپ افتتاح تقریب جوائن کریں گے۔ آپ سے التماس ہے کہ زوم میٹنگ میں شرکت کے متعلق آگاہ فرما دیں۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے