نیگریرا کیس: سابق بارسا صدور نے رشوت کے الزامات مسترد کر دیے

IMG_9869

بارسلونا کے سابق صدور ساندرو روسیل اور جوزپ ماریا بارتومیو نے عدالت میں گواہی دیتے ہوئے کہا ہے کہ کلب کی جانب سے خوسے ماریا انریکیز نیگریرا کو کی گئی 75 لاکھ یورو کی ادائیگیاں صرف ریفری رپورٹس اور تجزیوں کے لیے تھیں، رشوت کے لیے نہیں۔

بارتومیو نے میڈیا سے گفتگو میں مؤقف اختیار کیا کہ بارسا نے صرف “ریفری مشاورت اور رپورٹس” کے لیے ادائیگیاں کیں، جبکہ ان کے وکیل نے کہا کہ نہ مالی بے ضابطگی ہوئی نہ ہی کھیلوں میں کرپشن، کیونکہ کوئی ثبوت نہیں کہ ریفری خریدا گیا۔

روسل نے جج کو بتایا کہ ٹیم میں میسی اور پیکے جیسے کھلاڑی موجود تھے، اس لیے نتائج پر اثرانداز ہونے کی ضرورت ہی نہیں تھی۔

عدالتی ذرائع کے مطابق نیگریرا کے بیٹے کو ماہانہ 6 ہزار یورو ملتے رہے، تاہم اس نے دعویٰ کیا کہ اس نے دیگر کلبوں کے لیے بھی اسی نرخ پر رپورٹس تیار کیں۔

کلب کے سابق ڈائریکٹرز البرت سولر اور اوسکار گراؤ نے بھی روسیل اور بارتومیو کے مؤقف کی تائید کی، جبکہ نیگریرا کی اہلیہ نے بیان دینے سے انکار کر دیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے