یونان،3 لاکھ سے زیادہ غیر ملکی ورکرز کی فوری ضرورت

ایتھنز(دوست نیوز)یونان کوملکی اکانومی کو بہتر بنانے کیلئے 3 لاکھ سے زیادہ غیر ملکی ورکرز کی فوری ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق یونان کو ملکی اکانومی کے مختلف سیکٹرز میں فارنرز کی ضرورت پڑگئی۔یونان نے فارنرز کو راغب کرنے کے لیے اس سال 2024 کے شروع میں بلیو کارڈ کی اپلیکیشن کے قوانین کو بھی آسان بنایا تھا کیونکہ یونان کو بہت سے شعبوں میں سکلڈ ورکرز کی بڑی کمی کا سامنا ہے۔بھارت، بنگلہ دیش، مصر، مالدووا، جارجیا اور ویتنام کے ورکرز کام کے لیے یونان پہنچنے میں بہت زیادہ دلچسپی ظاہر کررہے ہیں۔یونان کوہائی پروفیشنلزکے علاوہ ٹورازم کے شعبے میں ہوٹلز میں برتن دھونے والوں سے لے کر باورچیوں تک کی اشد ضرورت ہے۔