بلغاریہ اور رومانیہ اگلے سال یکم جنوری سے شینگن میں شامل ہو جائیں گے

بارسلونا(دوست نیوز)یورپی یونین کے رکن ممالک نے اگلے سال یکم جنوری سے بلغاریہ اور رومانیہ کے لیے بھی اس بلاک کے شینگن معاہدے کے مکمل رکنیت کی منظوری دے دی ہے۔ یہ دونوں ممالک یونین کے انتیس رکنی آزاد سرحدی معاہدے کے اب تک جزوی رکن ہیں۔