آپ اپنا ووٹ ضائع ہونے سے کس طرح بچاسکتے ہیں؟
ووٹ ڈالنے کا طریقہ کار کیا ہے؟ اور آپ اپنا ووٹ ضائع ہونے سے کس طرح بچاسکتے ہیں؟
ووٹ ڈالنا قومی ذمے داری ہے لیکن الیکشن میں ووٹ ڈالنے کا حقدار کون ہے؟
الیکشن کے دوران ووٹ ڈالنے کےلیے ووٹر کے پاس اصل قومی شناختی کارڈ کا ہونا ضروری ہے، نقل قابل قبول نہیں تاہم زائد المیعاد شناختی کارڈ کے حامل افراد بھی ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں جبکہ قومی شناختی کارڈکےسوا کوئی بھی اور دستاویز قابل قبول نہیں۔
بیلٹ پیپر حاصل کرنے کے بعد ووٹر قومی اور صوبائی اسمبلی کے اپنے پسندیدہ امیدواروں کے انتخابی نشان پر مہر لگائے گا۔
یاد رہے آپ کاووٹ ضائع ہوسکتا ہے، اس لیے بیلٹ پیپر فولڈ کرنے کے بعد اس بات کو یقینی بنائیں کہ لگائی گئی مہر کی سیاہی سوکھ چکی ہے۔
ایک ہی امیدوار کے انتخابی نشان پر مہر لگائیں، ایک سے زائد امیدواروں کے انتخابی نشان پر ہرگز مہر نہ لگائیں، اگر آپ نے 2 امیدواروں کے انتخابی نشان کے درمیانی حصے پر مہر لگائی تو بھی آپ کا ووٹ شمار نہیں ہوگا۔
بیلٹ پیپر پر صرف مہر کا استعمال کیا جائے، انگوٹھے کا نشان بیلٹ پیپر کے کسی بھی حصے پر لگائے جانے کی صورت میں بھی آپ کا ووٹ ضائع ہو جائے گا۔
بیلٹ پیپر کا کوئی بھی حصہ پھاڑ دینے، اس پر کسی قسم کی کوئی پرچی چسپاں کرنے کی صورت میں بھی ووٹ شمار نہیں ہوگا۔
اپنے ووٹ کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے کسی بھی غلطی کی صورت میں ووٹر پریزائڈنگ افسر سے نیا بیلٹ پیپرحاصل کرسکتا ہے۔
Pakistan election 2024 | Election 2024 Constituencies | Election 2024 candidates