بارسلونا/ پروفیسر مشتاق احمد کے بھائی محمد اشفاق وڑائچ مرحوم کہ گزشتہ دنوں پاکستان وفات پا گئے تھے ، مرحوم کے درجات کی بلندی اور ایصال ثواب کے لئے فیضان مسجد بارسلونا میں قرآن خوانی و اجتماعی دعائیہ محفل پاک کاانعقاد کیا گیا۔جس میں بارسلونا کی سیاسی سماجی،بزنس مین ،ٹیکسی سیکٹراور اوورسیز کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی اور اظہار تعزیت کیا۔

محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جبکہ عالمی شہرت یافتہ محمد شوکت اویسی،صدارتی ایوارڈ یافتہ قدیر احمد خان نے آقا دو جہاں سرور کائنات کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے، خطیب اعظم علامہ سرفراز مدنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نہایت ہی قابل قدر سماجی شخصیت پروفیسر مشتاق احمد کے بھائی کی وفات پر گہرے رنج و غم کے ساتھ جمع ہوئے ہیں۔ زندگی اور موت اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہیں، اور ہر ذی روح نے ایک دن اپنے رب کے حضور حاضر ہونا ہے۔

ہم اس اجتماعی دعائیہ محفل میں مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآنِ پاک کی تلاوت، ذکر و دعا اور مغفرت کی التجا کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

یہ وقت ہمیں بھی یاد دلاتا ہے کہ دنیا کی زندگی عارضی ہے اور اصل زندگی آخرت کی زندگی ہے۔ آئیے، ہم سب خلوصِ دل سے مرحوم کے لیے دعا کریں اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک رہیں۔

مرحوم کے ایصال ثواب کے حوالے سے دعائے مغفرت و بخشش اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے تمام گناہوں کو معاف فرمائے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

آخر میں آنے والے شرکاء کے لئے وسیع تر لنگر خوانی کا اہتمام کیا گیا
