تین مقامات،جہاں غیر ملکی امیگرنٹس اسپین میں آسانی سے جابز تلاش کر سکتے ہیں

بارسلونا(دوست نیوز)سپین میں تین مقامات ایسے ہیں جہاں غیر ملکی امیگرنٹس یعنی فارنرزسپین میں زیادہ آسانی سے جابز تلاش کر سکتے ہیں،ان میں میڈرڈ، بارسلونا اورپائس باسکو شامل ہیں۔ان ہسپانوی علاقوں میں سیاحت یعنی ٹورازم اور مہمان نوازی یعنی ہاسپٹیلٹی کے سیکٹرز میں جابزکے بہت سارے مواقع موجود ہیں۔یہ تین شہرروزگاریعنی ایمپلائمنٹ کے اچھے امکانات کے علاوہ یہ شہررہنے کیلئے بھی بہترین ہیں۔سپین کے کیپیٹل میڈرڈ میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ذریعے فنانس، انجینئرنگ، سائبرسیکیوریٹی اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں ملازمت کے لئے بہترین ہے۔میڈرڈ رہنے کے لیے بھی ایک بہت اچھا شہر بھی ہے۔بارسلونا ان لوگوں کے لیے مثالی منزل ہے جو مہمان نوازی یعنی ہاسپٹیلٹی کی انڈسٹری میں کام کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ اس شہر میں ٹورازم کا بوم ہے۔ اس کے علاوہ بارسلونا میں ٹیکنالوجی اور ڈیزائن کی بہت بری صنعت ہے، جو ان ویشن یعنی جدت اورڈائیورس اکانومی کے لیے جانا جاتا ہے جو اپنی پورٹ کی وجہ سے جانا جاتا تھا۔پائس باسکو کا علاقہ بھی ٹیکنالوجی، پکوانوں اورٹورازم میں ملازمت کیلئے نمایاں ہیں۔سانس بستیان اور بلباؤ شہر ٹیکس کے معاملات میں آسانی، سٹارٹ اپ انکیوبیٹرز اوراینویشن کی بدولت بزنس مینز کے لیے پسندیدہ مقامات بن گئے ہیں۔اس علاقے میں ماڈرن انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ کا ایک بہترین نیٹ ورک ہے۔