جنسی استحصال کا شکار آٹھ خواتین کو پولیس موسس دے اسکوادرا نے نجات دلادی

بارسلونا(دوست نیوز)بارسلونا کے محلے پوبلے نو میں ایک قحبہ خانے میں کام کا جھانسہ دیکر جنسی استحصال کا شکار آٹھ خواتین کو پولیس موسس دے اسکوادرا نے نجات دلادی۔یہ قحبہ خانہ کی نگرانی دوخواتین اور ایک مرد کرتا تھا۔ملزمان کی عمریں 35 سے 60 سال کے درمیان ہیں۔گرفتار کیے گئے افراد پر جنسی استحصال، کریمنل گینگ سے تعلق اور منشیات کی سمگلنگ کے جرائم کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں