بارسلونا میں زیرِ زمین میٹرو ریس کا انعقاد، صرف 275 افراد شریک ہوں گے

IMG_0806

بارسلونا – 29 ستمبر 2025 (دوست مانیٹرنگ ڈیسک)بارسلونا میں رواں سال نومبر کی 4 تاریخ کو ایک منفرد ایونٹ کا انعقاد کیا جائے گا، جب شہر کی میٹرو لائن کے اندر رات گئے 5 کلومیٹر طویل ریس دوڑائی جائے گی۔

میٹرو کے صد سالہ جشن کے سلسلے میں اعلان کردہ اس ریس کی تفصیلات پیر کو ٹرانسپورٹ اتھارٹی آف بارسلونا کی صدر لائیا بونیت نے جاری کیں۔ ریس کا آغاز یونیورسیتات اسٹیشن سے ہوگا، جہاں سے دوڑنے والے مونومینتال تک جائیں گے اور واپسی پر دوبارہ یونیورستیتات اسٹیشن پر اختتام کریں گے۔

یہ ایونٹ رات ایک بجے سے صبح چار بجے تک منعقد ہوگا، یعنی وہ وقت جب میٹرو سروس معطل ہوتی ہے، تاکہ صبح 5 بجے معمول کے مطابق ٹرین سروس دوبارہ شروع ہوسکے۔ شرکاء کو 20 سیکنڈ کے وقفے سے روانہ کیا جائے گا تاکہ بھیڑ نہ ہو۔

ٹریکس پہلے سے پختہ ہیں اور روشنی کا انتظام موجود ہے، جب کہ اضافی نشانات لگائے جائیں گے تاکہ رنرز کو رکاوٹوں سے بچایا جاسکے۔ اس حصے میں ڈبل سرنگ ہونے کے باعث جانے اور واپسی پر دوڑنے والے آمنے سامنے نہیں آئیں گے۔

شرکاء کی تعداد کو 275 افراد تک محدود رکھا گیا ہے اور انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے ہوگا۔ رجسٹریشن 6 سے 8 اکتوبر تک جاری رہے گی، جبکہ کامیاب امیدواروں کے نام 9 اکتوبر کو جاری کیے جائیں گے۔ داخلہ فیس 30 یورو رکھی گئی ہے جس کی تمام رقم ہاسپیتال دل مار ریسرچ انسٹیٹیوٹ کو عطیہ کی جائے گی، تاکہ ایمیوٹروفک لیٹرل اسکلروسس (ALS) کے علاج کی تحقیق میں مدد مل سکے۔

جو امیدوار شامل نہ ہو پائیں وہ بھی اتھارٹی کی جانب سے شروع کی گئی “دورسل ” اسکیم کے ذریعے عطیہ دے سکیں گے۔ اس آپشن کے تحت لوگ براہِ راست ویب سائٹ پر جا کر امداد فراہم کر سکیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے