اسلام آباد، غیر ملکی مبصرین کا پولنگ اسٹیشنز کا دورہ
ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کاعمل جاری ہے، دولت مشترکہ کے وفد اور غیر ملکی مبصرین نے اسلام آباد کے پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔
دولت مشترکہ کے وفد اور غیر ملکی مبصرین نے انتخابی امور کے معاملات اور پولنگ اسٹیشنز کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ آج 12 کروڑ پچاسی لاکھ سے زائد ووٹر قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں میں امیدواروں کو چنیں گے۔
ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ 17 ہزار 816 امیدوار میدان میں ہیں، 882 خواتین امیدوار اور 4 خواجہ سرا بھی جنرل نشستوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں، قومی اسمبلی کے لیے5121 امیدوار میدان میں اترے ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے لیے 6710، خیبر پختونخوا اسمبلی کے لیے 1834، بلوچستان اسمبلی سے 1237 اور سندھ اسمبلی کے لیے 2878 امیدوار مقابلے میں ہیں۔
عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جس میں سے 27 ہزار 628 حساس اور 18 ہزار 437 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
Pakistan election 2024 | Election 2024 Constituencies | Election 2024 candidates