بارسلونا۔ میڈرڈ ہائی اسپیڈ ٹرین کے کرایوں میں 40 فیصد اضافہ

IMG_0868

بارسلونا، یکم اکتوبر (دوست نیوز)آن لائن ٹرانسپورٹ پلیٹ فارم ٹرین لائن کے مطابق بارسلونا اور میڈرڈ کے درمیان ہائی اسپیڈ ٹرین کے کرایے 40 فیصد بڑھ گئے ہیں، جس کی بنیادی وجہ ریلوے کمپنی رینفے کی جانب سے کم لاگت والے “آوِلو” (Avlo) آپشن کو ختم کرنا ہے۔

ٹرین لائن اسپین کے ڈائریکٹر جنرل پیدرو گارسیا نے بدھ کو بارسلونا میں صحافیوں کو بتایا کہ آوِلو کے خاتمے کے بعد ستمبر میں کرایوں میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ “امید ہے کہ آپریٹرز دوبارہ کرایے کم کرنے کا کوئی طریقہ ڈھونڈ لیں گے، چاہے وہ آوِلو کی بحالی کے ذریعے ہو یا دیگر رعایتی پیشکشوں کے ذریعے۔”

دوسری جانب منگل کو اسپین کے مسابقتی ریگولیٹر سی این ایم سی نے اپنی سہ ماہی رپورٹ میں بتایا کہ اپریل تا جون بارسلونا اور میڈرڈ کے درمیان ہائی اسپیڈ لائن پر سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد ریکارڈ 39 لاکھ تک پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق اوسط ٹکٹ کی قیمت میں 15 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 63 یورو فی ٹکٹ تک جا پہنچی۔

رینفے نے بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ کرایوں میں اضافہ آوِلو سروس کے خاتمے سے پہلے ہی شروع ہو چکا تھا۔ “یہ رجحان 2023 سے جاری ہے،” بیان میں کہا گیا۔ مزید بتایا گیا کہ گزشتہ سہ ماہی میں مجموعی طور پر تمام ریلوے آپریٹرز کے کرایے 25.8 فیصد بڑھے، جب کہ پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 15.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سہ ماہی میں کرایوں میں سب سے زیادہ اضافہ ایریو (Iryo) میں 38.7 فیصد، اوئیگو (Ouigo) میں 37.1 فیصد، آوِلو (Avlo) میں 37.4 فیصد اور رینفی اے وی ای (AVE) میں 19.4 فیصد رہا۔

ٹرین لائن کے سربراہ پیڈرو گارسیا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اسپین میں 47 فیصد ٹرین صارفین کو علم ہی نہیں کہ ٹرین کے ذریعے سرحد پار سفر بھی کیا جا سکتا ہے، جب کہ وسطی یورپی ممالک میں یہ شرح 80 فیصد سے زائد ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے