ریاض : ‘انسپائر’ کے ذریعے رونالڈو کا صحت کے شعبے میں بھی تعاون

فٹبال سٹار کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کو اپنا گھر مانتے ہیں۔ اس سلسلے میں بہت سی دیگر کوششوں کے ساتھ وہ صحت کے شعبے میں بھی کردار ادا کر رہے ہیں۔
رونالڈو انسپائر کے شریک بانی ہیں۔ اس کے ذریعے وہ مملکت میں خود اعتمادی و جمالیات میں کردار ادا کر رہے ہیں۔
‘سی بی ایم’ کو دیے گئے انٹرویو میں رونالڈو نے مشرق وسطیٰ میں ‘انسپائر’ کے پھیلاؤ کے بارے میں بات کرتے ہوئے سعودی عرب کو اپنا گھر قرار دیا۔
رونالڈو نے کہا صحت سب سے اہم چابی ہے۔ بہتر صحت کا مطلب بہتر زندگی گزارنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صحت خود اعتمادی سے جڑی ہوتی ہے۔ انہوں نے اپنے بالوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا اگر آپ مجھے بالوں کے بغیر دیکھیں گے تو میری شخصیت بالکل مختلف ہوگی۔