قونصل جنرل مراد علی وزیر نے مارکا پریو کیش اینڈ کیری کا افتتاح کردیا

بارسلونا(دوست نیوز)الہی کیش کی فخریہ پیشکش مارکا پریو کیش اینڈ کیری(Merca preu) پاسیج دی لا ورنیدا 56پر افتتاح کردیا گیا،افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی قونصل جنرل مراد علی وزیر نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا،احسان الہی اور انجئنیر
محمد شریف جعفری کو نئے کاروبار کی مبارک دی اور دعا کرائی۔اس موقع پر قونصل جنرل مراد علی وزیر نے کہا کہ اسپین میں پاکستانیوں کی ترقی دیکھ کر دلی خوشی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کاروبار کے ساتھ ملک نیک نامی کو بھی ملحوظ رکھیں،ملکی قوانین کا احترام کریں،افتتاحی تقریب میں معروف پاکستانی کاروباری شخصیات نے شرکت کی اور مبارک باد دی
ایلیمنتاسیون کا ہول سیل سٹور جس میں اسپانش ایلیمنتاسیون کی تمام ضروریات زندگی کی اشیاء انتہائی ارزاں نرخوں پر دستیاب ہیں
مارکا پریو کیش اینڈ کیری کا آفیرتا آپ سکرین پر دیکھ رہے ہیں جس میں اشیاء کی قیمتیں آپ کو حیران کردیں گی۔آئیے اور اس آفر سے فائدہ اٹھائیے
مندی کیش اینڈ کیری کے بیک سائیڈ اورٹرین لائن کے ساتھ پاسیج دی لا ورنیدا 56 نمبر پر