اسرائیل پر اسلحے کی پابندی برقرار رہے گی، اسپین امن مشن کے تحت غزہ میں فوج بھیجنے کو تیار،پیدروسانچز

IMG_1787

میڈرڈ (دوست مانیٹرنگ ڈیسک)اسپین کے وزیراعظم پیدرو سانچز نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل پر اسلحے کی فروخت پر عائد پابندی برقرار رہے گی، حالانکہ اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں امن معاہدہ طے پا چکا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر بین الاقوامی سطح پر اتفاق ہو تو اسپین غزہ میں امن فوج بھیجنے کے لیے تیار ہے۔

‘کادی نا سر’ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سانچز نے کہا کہ یہ پابندی فی الحال ختم نہیں کی جائے گی کیونکہ “یہ مکمل امن نہیں بلکہ فائر بندی ہے”۔ ان کے بقول، “ہم اس پابندی کو اس وقت تک برقرار رکھیں گے جب تک پورا عمل پائیدار امن کی طرف نہیں بڑھ جاتا۔”

وزیراعظم نے کہا کہ اگر امن مشن تشکیل پایا تو اسپین نہ صرف غزہ کی تعمیرِ نو بلکہ وہاں کے امن عمل میں بھی فعال کردار ادا کرے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے