امن کانفرنس میں اسپین کے کردار کو عالمی سطح پر سراہا گیا،سانچز

IMG_1793

میڈرڈ (دوست مانیٹرنگ ڈیسک)ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچز نے کہا کہ  فائر بندی کے بعد اسرائیل اور فلسطین کے درمیان “دو ریاستی حل” کی بنیاد پر بامقصد مکالمے کا آغاز ہونا خوش آئند ہے۔

سانچز نے مصر میں ہونے والی امن کانفرنس میں فلسطینی اتھارٹی کی شمولیت کو “اہم پیش رفت” قرار دیا اور کہا کہ اسپین کے کردار کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔ ان کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش، تمام عرب ممالک اور یہاں تک کہ امریکی انتظامیہ نے بھی اسپین کے کردار کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ ایک سال قبل اسپین نے آئرلینڈ اور ناروے کے ساتھ مل کر فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کیا تھا، جو بعد میں اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے کئی دیگر ممالک کے لیے مثال بنا۔

سانچز کے بقول، آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی اکثریت اور یورپی یونین کی وسیع حمایت “دو ریاستی حل” کے حق میں ہے، جو مستقبل میں خطے کے استحکام کی بنیاد بن سکتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے