بھارت کا جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کے خلاف تحریکِ کشمیر اسپین اور ندائے کشمیر اسپین کا پرامن اجتماع 27 اکتوبر کو ہوگا

cbbd3e89-9790-47fd-951d-4b96bda86e98

بارسلونا (پ ر) تحریکِ کشمیر اسپین اور ندائے کشمیر اسپین کے زیرِ اہتمام 27 اکتوبر 2025 کو یونیورسیداد پلاسا (Universidad de la Plaza) میں یومِ سیاہ کے موقع پر ایک پرامن اجتماع منعقد کیا جائے گا۔  27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے طاقت کے زور پر جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا، جس کے نتیجے میں لاکھوں کشمیری شہید ہو گئے، بے گھر ہو گئے اور ہزاروں نوجوان آج بھی لاپتہ ہیں۔ بھارت کے ظلم و جبر کا یہ سلسلہ آج تک جاری ہے اور کشمیری عوام اب بھی اپنے حقِ خود ارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔  تحریکِ کشمیر اسپین اور ندائے کشمیر اسپین کی جانب سے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے تمام افراد سے پُرزور اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس پروگرام میں بھرپور شرکت کریں اور مظلوم کشمیری عوام کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔  اس حوالے سے صدر تحریکِ کشمیر اسپین، راجہ محمد شفیق تبسم، اور صدر ندائے کشمیر اسپین، راجہ مختار ثانی، نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے اور عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے۔  یورپ جیسے آزاد معاشروں میں ہمارا سب سے بڑا ہتھیار ہمارا احتجاج اور اجتماعی آواز ہے۔ ہمیں دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ ہم کشمیر کے ساتھ ہیں

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے