بی ایم ایجوکیٹرزکی سانتا کلوما اور بادالونا برانچ میں سپینش زبان سیکھنے کا بنیادی کورس شروع ہونے جارہا ہے

language-schools-in-madrid-blog

بی ایم کی سانتا کلوما اور بادالونا برانچ میں سپینش سیکھنے کا بنیادی کورس شروع کیا جا رہا ہے۔ پاکستان سے آنے والی فیملیز لڑکے اور لڑکیاں یہ کورس جوائن کریں تاکہ آپ آسانی سے سپین میں روزی کمانے کے لیے کام یا بزنس کر سکیں۔

کورس کا دورانیہ تین ماہ ہے جو 24 اکتوبر 2025 بروز جمعہ شروع ہو گا اور 30 جنوری 2026 کو ختم ہو گا۔
کورس مکمل کرنے کے بعد آپ کے اندر بنیادی زبان ،پڑھنے، لکھنے ،بولنے ،سمجھنے اور بات سمجھانے کی صلاحیت پیدا ہو جائے گی۔ آپ کے لیے کام کرنا یا بزنس کرنا، ہسپتال میں ڈاکٹر سے بات چیت کرنا اور بچوں کے سکول میں اساتذہ سے میٹنگ کرنا بہت آسان ہو جائے گا اور آپ کے لیے روزگار کے مواقع بھی کھل جائیں گے ۔

سپینش تاریخ اور کلچر پر مکمل دسترس رکھنے والے انتہائی پروفیشنل پروفیسر صاحب سے آ پ کو سیکھنے کو بہت کچھ ملے گا۔ پہلے کورس میں سمجھ نہ ائے تو اگلا کورس بھی جوائن کر سکتے ہیں، یعنی زبان آپ نے لازمی سیکھنی ہے۔ کورس کی مناسب فیس ہے اور ایک ہفتہ میں تین کلاسیں ہونگی اور تمام شیڈول گروپ میں آپ کو بھیج دیا جائے گا۔ آن لائن کلاسز کی سہولت بھی موجود ہوگی آپ جہاں بھی ہیں جوائن کر سکتے ہیں۔

سپین ایک ایسا ملک ہے کہ اگر آپ کے اندر صلاحیت ہے تو کوئی بھی آپ کو آگے بڑھنے اور ترقی کرنے سے نہیں روک سکتا مگر ہر جگہ مقامی زبان مسئلہ پیدا کرتی ہے۔اس بنیادی مسئلے کو حل کیجئے،باقی
تمام مسائل خود بخود حل ہوتے جائیں گے

رجسٹریشن کے لیے درج ذیل کسی ایک واٹس ایپ نمبر پر میسج کریں۔ یا نیچے دیے گئے واٹس ایپ گروپ کو جوائن کر لیں اور دوسرے لنک پر رجسٹریشن کروا لیں ٹائم ٹیبل سے آگاہ کر دیا جائے گا۔

کسی ایک نمبر پر واٹس ایپ میسج بھیجیں۔
631276431, 623067326
Calle Wagner 61 Fondo (L1).

Calle Sant Jordi 11, Sant Adrià de Besós. (Metro L2 Artigues).

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے